عید الفطر: سنت نبوی ﷺ کی روشنی میں

عید الفطر مسلمانوں کی خوشی اور شکر کا دن ہے، جو رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کی چند اہم سنتیں یہ ہیں:
عید کی نماز سے پہلے کچھ کھجوریں کھانا
غسل کرنا اور اچھے کپڑے پہننا
خوشبو لگانا (مردوں کے لیے)
عیدگاہ کی طرف جاتے ہوئے تکبیر کہنا
ایک راستے سے جانا اور دوسرے سے واپس آنا
عید کی نماز ادا کرنا اور خطبہ سننا
عید الفطر میں تکبیرات نماز سے پہلے تک محدود ہیں، نماز کے بعد باقاعدہ تکبیر کہنا ثابت نہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سنت کے مطابق عید منانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲