جناب مرشد عالم صاحب کی جیت عوامی اعتماد کی روشن تعبیر


✍🏻 محمد عادل ارریاوی 

---------------------------------------------------

الحمدللہ ثم الحمدللہ جوکی ہاٹ ودھان سبھا کے لیے یہ لمحہ نہایت مسرّت و شادمانی کا ہے کہ اللہ ربّ العزت کے فضل و کرم سے جناب مرشد عالم صاحب نئے ودھایک منتخب ہوئے ہیں ان کی کامیابی نہ صرف ایک سیاسی فتح ہے بلکہ عوامی محبت اعتماد اور امیدوں کی جیت بھی ہے اس تاریخی کامیابی کے پیچھے مسلسل محنت خلوصِ نیت اور عوامی خدمت کا وہ جذبہ ہے جس نے مرشد عالم صاحب کو دلوں میں جگہ دی ان کی ہر ملاقات ہر قدم ہر فیصلہ عوامی مسائل کو حل کرنے اور علاقے کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کی کاوشوں کی داستان بیان کرتا ہے آج ان کی یہ عظیم کامیابی اس بات کی گواہی ہے کہ اخلاص کے ساتھ کی گئی محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی میں دل کی عمیق گہرائیوں سے جناب مرشد عالم صاحب کو اس شان دار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ربّ العزت انہیں ہمیشہ سرخرو رکھے انہیں مزید ہمت استقامت اور بصیرت عطا فرمائے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں نبھا سکیں اللہ ربّ العزت ان کے قدم قدم پر کامیابی عزّت ترقی اور کامرانی عطا فرمائے آمین یا ربّ العالمین یہ فتح صرف ایک شخص کی نہیں بلکہ پورے حلقے کی فتح ہے یہ امید کی فتح ہے یہ روشن مستقبل کی فتح ہے اللہ تعالیٰ اس کامیابی کو جوکی ہاٹ کے لیے ترقی امن خوشحالی اور خدمت کے نئے راستے کھولنے کا ذریعہ بنائے آمین یارب العالمین