عید صرف ہماری نہیں عید غریبوں کی بھی ہے
20 مارچ، 2026
مسرت کی گھٹائیں لے کے عیدِ نور پھر آئ ہے بچے اور بڑے سب کے دل مسرور ہیں تیاریاں زور و شور پر ہیں لیکن دل کے کسی کونے میں ایک غم بھی ہے کہ رمضان ہم سے رخصت ہو رہا ہے عید کا تحفہ دے کر رمضان جا رہا_
سبھی عیدِ سعید کے منتظر ہیں بچے نۓ کپڑوں اور جوتوں کو پہننے کے لیۓ بے تاب ہیں بڑے عید کی تیاریاں مکمل کرنے کی فکر میں سب خوش ہیں اور ہوں بھی کیوں نہ یہ اللہ کی طرف سے اس کے بندوں کے لیۓ خاص تحفہ ہے
لیکن اس خوشی کے موقعے پہ یہ ضرور یاد رکھیں کہ عید صرف ہماری نہیں بلکہ عید غریبوں کی بھی ہے ہمیں اپنے ارد گرد نظر دوڑانی چاہیۓ جو غریب، یتیم، مسکین ہماری نظر میں ہوں ہمیں ان کے بھی عید کے پکوان اور کپڑے جوتے وغیرہ کی فکر کرنی چاہیۓ کہ کہیں وہ ان سب چیزوں سے محروم تو نہیں کیونکہ عید اخوت و محبت کا پیغام ہے عید کا تہوار ساتھ مل کر خوشیاں منانے کا ہے ایسا نہ ہو کہ ہم اکیلے عید کی خوشیاں منائیں ہمارے ذمے غریبوں کا حصہ ہے ان کا بھی حق ہے ہم نے اپنے لیۓ تو دو سے تین کپڑے بنوا لیۓ لیکن یہ نہیں سوچا کہ کہیں کسی غریب کا بچہ اپنے والدین کے سامنے نۓ کپڑوں کی ضد نہ کر رہا اور والدین اسے وہ سب کچھ دلانے کی قوت نہ رکھتے ہوں بچہ اداس ہوگا روۓ گا اور والدین بھی اپنے بچوں کو نا خوش دیکھ کر اداس اور مایوس ہونگے ہو سکتا ہے وہ اللہ کے سامنے ہماری شکایت بھی کریں عید تو خوشی کا موقع ہے غریبوں کو بھی خوش ہونے کا پورا حق ہے_
آئیے ہم اپنے ارد گرد نظر دؤڑائیں اور ایسے لوگوں کی مدد کر کے ان کے چہروں پر بھی خوشی اور مسرت کو سجا دیں_
میری طرف سے آپ تمام اہل اسلام کو دل کی عمیق گہرائیوں سے عید الفطر مبارک!!
تقبل اللہ منا عید مبارک علینا وعلیکم🌹
💫بنت شہاب✍🏻