*برادر عزیز کی تکمیلِ قرآن پر ہدیۂ تبریک*
✍🏻*خامہ بکف محمد عادل ارریاوی*
______________________________
نہایت ہی مسرت و شادمانی کی بات ہے کہ گزشتہ شب میرے برادرِ صغیر عزیزم حافظ محمد غالب سلمہ کو تراویح میں قرآنِ کریم کی تکمیل کی عظیم سعادت نصیب ہوئی یہ ایک نہایت بابرکت اور روحانی لمحہ تھا جس میں اہلِ محفل نے عقیدت محبت اور خلوص کے ساتھ شرکت کی اس مبارک موقع پر ناچیز کو بھی قرآنِ کریم کی اہمیت نماز کی فضیلت اور دینِ اسلام کے دیگر اہم موضوعات پر چند گزارشات پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوئی مجلس کا اختتام نہایت رقت آمیز اور جامع دعا پر ہوا جس میں اللہ ربّ العزت سے دین و دنیا کی بھلائی اور امتِ مسلمہ کی فلاح کے لیے دعا کی گئی۔
میں اپنے پیارے برادرِ صغیر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ ربّ العزت انہیں قرآنِ کریم کا سچا خادم دین اسلام کا مخلص داعی اور ایک پکا و سچا رہبر بنائے اللہ ربّ العزت انہیں علمِ نافع عملِ صالح اور اخلاص کی دولت سے مالا مال فرمائے اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے
اللہ ربّ العزت ان کی اس محنت اور کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اسے ان کے لیے دنیا و آخرت میں باعثِ نجات بنائے آمین یا ربّ العالمین۔