زندگی سے مطمئن کیسے رہا جائے؟ 

کچھ لوگ بہت کچھ رکھتے ہیں لیکن پھر بھی خوش نہیں ہوتے،
 اور کچھ لوگ کم چیزوں میں بھی مطمئن اور پُرسکون رہتے ہیں۔
 اطمینان کا تعلق دل کی حالت سے ہے،
جیب کی حالت سے نہیں۔

  اطمینان کے تین بڑے راز کیا ہیں؟

پہلا راز
شکر گزاری ہے

ہر دن کم از کم ایک چیز کا شکریہ ادا کریں۔ شکریہ دل میں سکون پیدا کرتا ہے
 اور کمی کا احساس کم کرتا ہے۔

دوسرا راز
دوسروں کے ساتھ موازنہ 
  دوسروں سے اپنا موازنہ کرنے س حسد اور بے سکونی بڑھتی ہے۔
 اپنی زندگی کا سفر اپنا ہے، دوسروں کا اپنا۔

تیسرا راز ہے
حال میں جینا
ماضی کے پچھتاوے اور مستقبل کے خوف کو چھوڑ کر
آج کا دن بہتر بنانے پر دھیان دینا
پر سکونی اسی میں ہے

 جو شخص دو وقت کی روٹی پر شکر کرتا ہے، وہ اس سے زیادہ خوش ہے
جو محل میں رہ کر بھی ناشکرہ ہے۔

 جو اپنی کامیابی کو اپنی پچھلی حالت سے موازنہ کرتا ہے،
وہ ہمیشہ آگے بڑھتا ہے۔

 جو شکر گزاری کا عمل کرتے ہیں
وہ زیادہ خوش اور مطمئن رہتے ہیں۔
 اللہ تعالیٰ بھی کہتا ہے،
 اگر تم شکر کرو گے، تو میں تمھیں اور زیادہ دونگا۔
 تو پھر آج سے سٹارٹ
کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔♥️
                   شکر گزاری❤️
عائشہ ♥️