بسم اللہ الرحمن الرحیم
امابعد
قارٸین حضرات صدائے قلم ایک ایسی خوبصورت جگہ ہے جہاں مختلف لوگ اپنے خیالات، احساسات اور تجربات کو تحریر کی صورت میں پیش کرتے ہیں۔ اس ایپ میں داخل ہو کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے الفاظ کی ایک محفل سجی ہوئی ہو جہاں ہر قلم اپنی کہانی سناتا ہے۔ میں نے بھی یہاں آ کر محسوس کیا کہ لکھنے والوں کے لیے یہ ایک مناسب اور مفید پلیٹ فارم ہے۔ امید ہے کہ یہاں موجود اہلِ قلم ایک دوسرے کے خیالات سے سیکھتے ہوئے اپنی تحریروں کو مزید نکھاریں گے۔ میں بھی اسی نیت کے ساتھ اس محفل کا حصہ بنا ہوں کہ کچھ سیکھ سکوں اور اپنی معمولی سی تحریر سے اس بزم میں شرکت کر سکوں۔
بشکریہ صدائے قلم