وقت کتنی تیزی سے گزر رہا ہے
کچھ دن پہلے ہی رمضان کا چاند دیکھا تھا،
اور اب دو عشرے گزر چکے
آج 23 واں روزہ ہوگیا
کیا ہم نے اس رمضان میں وہ پایا، جو پانا چاہتے تھے.....؟
کیا ہماری دعائیں ویسی تھیں، جیسی ہونی چاہیے تھیں.....؟
کیا ہماری راتیں ویسی گُزری، جیسے ایک مومن کی گُزرتی ہیں....؟
یا پھر ہم نے ایک بار پھر وقت گنوادیا
اپنی خواہشات میں
سوشل میڈیا میں
کام کاج میں
بچوں کو سنبھالنے میں
اِدھر اُدھر بیٹھنے میں
چگلیاں کرنے میں
دنیا کی بھاگ دوڑ میں.....؟
یہ لمحات پھر نہیں آئیں گے
یہ راتیں پھر نہیں ملیں گی
یہ سجدے،
یہ آنسو،
یہ دعائیں،
سب کا حساب ہوگا
اب بھی وقت ہے
اپنے رب کو منا لو
اپنے دل کو جھکا لو
اپنی بخشش کا سامان کرلو،
کہ شاید یہ رمضان ہماری زندگی کا آخری رمضان ہو.
عائشہ ❤