*میں نے آئینہ دکھایا تو برا مان گئے*


یہ بات یقینی ہے جب آپ کسی کام میں مشغول ہوتے ہیں تب کچھ افراد آپکی ٹانگیں کھیچنے والے بھی ہوتے ہیں جو ہمیشہ آپکا تعقب اپنے مفاد کے لیے نہیں بلکہ صرف آپکو کمزور کرنے کے لیے کرتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ کچھ بھی نہیں کر سکتے کیونکہ ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے ان لوگوں کو پریشانی آپ کی ذات سے ہوتی ہےآپکو کام سے بچانا چاہتے ہیں اور حال یہ ہے کہ وہ خود کسی پلاٹ فارم پر کامیاب نہیں ہوتے، اور ہو بھی کیسے جائیں گے جب کہ انکے دلوں میں کدورت ہے جو کہ انہیں اندر سے جلا رہی ہوتی ہے اور یہ ایسی بیماری ہے جو اندر سے انسان کو کھوکھلا کرتی ہے اور کیوں نا ہو جب کسی درخت کو بیماری ہو جاتی ہے تو وہ کبھی پھل نہیں دیتا اور دیتا ہے تو وہ بھی خراب ہوتے ہیں کبھی وہ خود بے کار ہو جاتا ہے اور وہ بیماری اسکے وجود کے لیے مضرّ ہوتی ہے۔


اور میں کسی کی فکر نہیں کرتا کون کیا کہے گا کیسے کہے گا کیوں کہے صاف سی بات ہے آپ لوگ جائیے گا بھاڑ میں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا بس میری حالت میرا رب جانتا ہے اور مجھ سے حساب بھی وہی لے گے پوری دنیا کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں اگر میری غلطی ہے بھائی میں ہر جگہ تسلیم کرنے کو تیار ہوں اور میں انکی عزت کرتا ہوں جو میری غلطیاں بتاتے ہیں لیکن اگر کوئی الزام لگائے گا پھر بھائی خاموش رہنے کی بھی عادت نہیں اس لیے کہ بغیر غلطی کے غلطی بتانا یہ ظلم ہے اور ظلم پر خاموش رہنا ظلم کو بڑھاوا دینا ہے، اور مجھے یہ تسلیم نہیں ہے۔


اب جناب والا سے کہنا ہے آپ جس شخص سے بات کیے ہیں وہ کوئی أعلى معیار کا انسان نہیں بلکہ ایک ادنی سا طالب علم ہے اور ہر ایک مضامین کو خود سے لکھتا ہے نا کے اے آئی( Artificial intelligence) سے، اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ اس کے ذریعے بھی لکھتا ہے تب بھی آپکو کیا فرق پڑتا ہے وہ اسکا مسئلہ ہے اسکی بات ہے اسکا علم ہے آپ کون ہوتے ہیں اس کو تنبیہ کرنے والے، آپ کیا ماں کے پیٹ سے آتے ہی سب کچھ کرنے لگے تھے اور میں آپکی علمی لیاقت کو کافی اندر تک سمجھ چکا ہوں آپنے کرنا تو کچھ نہیں بس بولنا ہے اور اسکی بھی حالت یہ ہے اگر کوئی انسان آپ سے آپکی ذات کے بارے میں ہی پوچھنے لگے تو آپکی استطاعت یہ بھی نہیں کہ آپ خود کا اچھے سے تعارف کرا سکیں، اور دوسرے لوگوں پر آپکا تنقید کرنا فقط ایک حماقت کی عکاسی کرتا ہوا نظر آتا ہے، اور غالب ہم سے الجھنے کی ضروت نہیں ہم فقط ایک طالب علم ہی نہیں بلکہ انشاءاللہ العزیز قوم کا بہترین مستقبل بھی ہیں آپ ہمیں کیوں مجروح کرنا چاہتے ہیں، آپکو ہمیں ڈسکریج کرنے کا کوئی حق نہیں، آپ کیا سمجھتے ہیں اپنے آپکو کہ آپ ایک بہترین قلم کار ہیں میں دعوی کے ساتھ کہتا ہوں آپ خود اے آئی کے محتاج ہیں، اور اسکی مجھے بہت اچھے سے پہچان ہے، لیکن مجھے کسی پر بھونکنے کی عادت نہیں، اسلیے کہ بھونکنا یہ بے وقوف لوگوں کا کام ہے اعلی ظرف کے لوگ بھونکتے نہیں فیصلہ کرتے ہیں، اور آپ جو لکھتے ہیں اس میں کچھ نا کچھ تو قوم کی اصلاح کا پہلو نظر آتا ہے، اب کیا فرق پڑتا ہے آپ کیسے لکھتے ہو، لیکن بحمدہ تعالی و تقدس میں کسی اے آئی کا استعمال نہیں کرتا، کیونکہ میں اب تک اسی کام کو کرا ہوں، اور اگر آپ ابھی بھی اس بات کے قائل ہیں پھر آپ مجھے موضوع دیجیے میں لکھوں گا آپ بھی لکھنا اور آپ اے آئی سے لکھوانا جیسا کہ آپکا مشغل ہے پھر خود حق کی آنکھوں سے دیکھ لینا کیا وہی مادہ وہی انداز وہی درد اے آئی بیان کر سکتا ہے، اور دونوں اپنی اپنی تحریر شائع کریں گے اور اسکے نمبر علمائے کرام پر چھوڑ دیں پھر دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا اور آپکی حقیقت میں تو جان چکا ہوں دوسرے لوگوں پر بھی آشکار ہو جائے گی، میرے عزیز میں کوئی کھلونا نہیں جسے دو منٹ میں توڑ کر پھینک دیا جاتا ہے اور اسکی بے قدری کر دی جاتی ہے، پھر وہ کچڑے خانے کی نظر ہو جاتا ہے، آپ قابل ہیں مدرسے کے مدرس ہیں یا اچھے قلم کار ہیں میں یقینا آپکی عزت کرتا ہوں لیکن جب آپ نے کیچڑ اچھالا ہے پھر اسکا مزہ بھی چکھیے گا اور ذرا دیکھیں آپ کتنی غلطیاں آپنے آرٹیکلس میں کئے ہیں، اور میں کوئی زیادہ آپکے آرٹیکلس نہیں پڑھا بلکہ صرف چند اور اس پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات آپ عنایت فرما دیں میں آج سے لکھنا چھوڑ دوں گا۔


*آپکی غلطیاں ذرا غور کرو*


اولا میں نے آپکی تحریر پڑھی جس میں آپنے عقیدہ کو لیکر بحث کی اور اس میں چھ غلطیاں کی ہیں:

پہلی غلطی: آپنے جن صفات باری تعالٰی کو شمار کرایا ہے اور جب تکوین کی بات کی ہے آپ اسکو خود نا سمجھ سکیں ہیں اور نا ہی آپ سے سمجھایا گیا اور اتنی صریح غلطی کہ اگر اسکا ارتکاب کر لیا جائے تو آپ شاید کہ ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھیں، لیکن اس وقت اسکو سمجھا جائے گا جب آپکو علم کلام اور علم فلسفہ اور تفسیر و آحادیث پر مہارت ہو، اب عرض یہ ہے کہ اگر آپ اسکو مجھے سمجھا دیں تو خدارا آپکی تحریر ہی پوسٹ کیا کروں گا اپنی لکھنا چھوڑ دوں گا۔


دوسری غلطی : آپنے اسی میں قدرت الہی کو سمجھایا ہے اور سائنس کا نقطہ نظر یعنی Neture کو بیان کیا ہے اور اس میں جب آپنے زمین و آسمان کے سکونت پر بات کی ہے تو آپ ایک اہم اصول چھوڑ کر دوسری طرف چلے گئے ہیں اور اس میں ایسی غلطی کی ہے جو نا سائنسی اعتبار سے درست ہے نا اسلامی اعتبار سے،اور شاید اگر آپ اسکو غور سے پڑھو تو آپکو سمجھ آ جائے آپنے کیا غلطی کی ہے۔


تیسری غلطی: جب آپ نے خدا کی تعریف کی تو ان چیزوں سے کی جو کے کسی بھی اعتبار سے مناسب نہیں اور اتنے اعتراضات آپکی ذات پر ہو سکتے ہیں جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے اور وہ تعریف اس بات کی دلیل ہے کہ آپنے کسی عقیدے کی کتاب سے نہیں بلکہ وہ تعریف آپنے اے آئی سے کرائی ہے کیونکہ کسی بھی عقیدے کی کتاب میں وہ تعریف میں نہیں پڑھا ہوں جو آپنے کی ہے اور غالبا عقائد کو جتنا میں نے پڑھا ہے ابھی اپنے اتنی کتب کے نام بھی نا سنے ہوں۔


چوتھی غلطی: جب آپ کائنات کے وجود پر بات کر رہے ہیں تو اس میں ایک بات آپنے ذکر کی ہے کہ خلاق ارض سماوات خیر چھوڑیں میں اسکو ذکر نہیں کر رہا آپ خود پڑھ سکتے ہیں اور ہو سکتا ہے وہاں کچھ عبارت آپ سے دھوکے میں چھوٹ گئی ہو اور بھول پر معافی ہے،میں بھی کر دیتا ہوں، لیکن پھر بھی اسکو پڑھیے۔


پانچویں غلطی: جب تعدد خدا کے محال ہونے کو آپ سمجھا رہے ہیں تو آپنے قرآن پیش نہیں کیا بلکہ سائنس کا سہارا لیا جب کہ عقل و مسلمان ہونے کا تقاضہ یہ ہے کہ ہمیں سب سے پہلے قرآن پیش کرنا چاہیے اور اس تعلق سے بے انتہا آیات وارد ہیں، چلیے گا یہ بھی معافی دی جاتی ہے کہ آپ حافظ نا ہوں تو آپکو آیات یاد نا آئی ہوں میں معذرت خواہ رہوں گا مجھے صحیح سے علم نہیں ہے اس بارے میں لیکن اپنا نظریہ پیش کر رہا ہوں، اگر آپکو سائنس سے ہی سمجھانا تھا تو میرے بھائی 10th کی سائنس کی بک کو پڑھ لیا ہوتا تو اس میں اتنی غلطیاں نا ہوتیں، آپنے سمجھایا صحیح ہے لیکن وہ سائنس کے رول کے خلاف ہے جو آپنے بیان کیا ہے۔


چھٹی غلطی:جب بھی اعتقاد کی بات کی جائے تب بعد میں استغفار کا حکم ہے جو آپنے نہیں کیا ہے اور اس تحریر میں اس طرح کے الفاظ آپنے استعمال کئے کیے ہیں جن کے ذریعے سے آپکی سفاھت کوئی بھی ذی شعور انسان سمجھ سکتا ہے۔


نوٹ: میں نے اس تحریر کے علاوہ اور بھی پڑھی ہیں جس میں بہت غلطیاں آپ کئے ہو لیکن اس کو اسلیے اٹھایا کہ اس میں عقائد کے مسائل ذکر ہیں اور آپنے دعوی بھی کیا ہے جو ایک بھی بات کو غلط ثابت کردے میں اسکو جواب دوں گا،

اب آپ مجھے اپنی صرف اس تحریر کے ضمن میں جو آپکی غلطیاں ہیں ان وضاحت کر دیں۔۔۔۔


😔میں آئینہ ہوں دکھاؤں گا داغ چہرے کے

جسے اچھا نا لگے وہ سامنے سے ہٹ جائے😔


*✍️متعلم الجامعۃ الاشرفیہ✍️*