غزوہ بدر میں اللہ تعالٰی کی مدد اور نصرت اور جنگ میں شریک ہونے والے صحابہ کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک طرف بدر کے میدان میں جنگ کے عین درمیان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اللہ تعالٰی سے دعا کرنا کہ: "اے اللہ اگر یہ لشکر ہلاک ہو گیا تو آج کے بعد روئے زمین پر آپ کا نام لینے والا کوئی نہیں بچے گا" اور ساتھ ہی دوسری طرف بدر کے میدان سے واپسی پر حضرت جبرئیل علیہ السلام ایک گھوڑی پر سوار ہو کر حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ان کا چہرہ بھی گرد آلود تھا۔ آ کر عرض کی: "اے اللہ کے حبیب! اللہ تعالٰی نے مجھے آپ کی خدمت میں بھیجا اور مجھے حکم دیا کہ جب تک میرا حبیب راضی نہ ہو واپس نہیں آنا۔ "ھل رضیت" کیا حضور اب خوش ہیں؟" حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میں راضی ہوں، تمہیں واپسی کی اجازت ہے۔"

فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو 
اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی

صلی اللہ علیہ وسلم 
صلی اللہ علیہ وسلم