کمال کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
12 مارچ، 2026
’’ کمال کیا ہے‘‘ ___؟؟
ابوسعید ابوالخیر سے کسی نے کہا؛ ’’کیا کمال کا انسان ہو گا وہ جو ہوا میں اُڑ سکے‘‘
ابوسعید نے جواب دیا:- ’’یہ کونسی بڑی بات ہے، یہ کام تو مکّھی بھی کرسکتی ہے‘‘
’’اور اگر کوئی شخص پانی پر چل سکے اُس کے بارے میں آپ کا کیا فرمانا ہے’’؟
"یہ بھی کوئی خاص بات نہیں ہے کیونکہ لکڑی کا ٹکڑا بھی سطحِ آب پر تیر سکتا ہے"
’’تو پھر آپ کے خیال میں ' کمال ' کیا ہے‘‘؟
’’میری نظر میں کمال یہ ہے کہ لوگوں کے درمیان رہو اور کسی کو تمہاری زبان سے تکلیف نہ پہنچے۔ جھوٹ کبھی نہ کہو، کسی کا تمسخر مت اُڑاؤ، کسی کی ذات سے کوئی ناجائز فائدہ مت اُٹھاؤ، یہ کمال ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ کسی کی ناجائز بات یا عادت کو برداشت کیا جائے، یہ کافی ہے کہ کسی کے بارے میں انجانے کوئی رائے قائم نہ کریں۔ یہ لازم نہیں ہے کہ ہم ایک دوسرے کو خوش کرنے کی کوشش کریں، یہ کافی ہے کہ ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچائیں۔ یہ ضروری نہیں کہ ہم دوسروں کی اصلاح کریں، یہ کافی ہے کہ ہماری نگاہ اپنے عیوب پر ہو۔ حتّیٰ کہ یہ بھی ضروری نہیں کہ ہم ایک دوسرے سے محبّت کریں، اتنا کافی ہے کہ ایک دوسرے کے دشمن نہ ہوں۔
حاصل کلام:- دوسروں کے ساتھ امن کے ساتھ جینا ہی کمال ہے۔