بنت محمد رافع✍️

آج کا زمانہ عجیب آزمائشوں کا زمانہ بن گیا ہے۔
انسان ترقی تو بہت کر گیا، مگر دلوں سے سکون، محبت اور اللہ کا خوف کم ہوتا جا رہا ہے۔

آج کا زمانہ کیا کر رہا ہے؟
آج کا زمانہ انسان کو دنیا کی طرف کھینچ رہا ہے۔ لوگ رات دن مال، شہرت اور آرام کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، مگر اپنی اصل منزل یعنی آخرت کو بھولتے جا رہے ہیں۔
عبادتوں میں کمی آتی جا رہی ہے، نمازیں چھوڑ دی جاتی ہیں، قرآن سے تعلق کمزور ہوتا جا رہا ہے۔
آج دلوں میں سختی بڑھتی جا رہی ہے۔
والدین کی عزت کم ہوتی جا رہی ہے، رشتوں میں محبت کی جگہ مفاد آ گیا ہے۔
جھوٹ، غیبت، حسد اور دھوکہ عام ہوتا جا رہا ہے۔
بے حیائی اس قدر عام ہو گئی ہے کہ گناہوں کو گناہ بھی نہیں سمجھا جاتا۔
لوگ دوسروں کی اصلاح سے زیادہ دوسروں کی غلطیاں تلاش کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
لیکن ایسے وقت میں خوش نصیب وہ لوگ ہیں جو اس فتنے بھرے زمانے میں بھی اپنے دین کو مضبوطی سے تھامے رکھتے ہیں۔
جو نماز کی حفاظت کرتے ہیں، قرآن پڑھتے ہیں، گناہوں سے بچتے ہیں اور اللہ سے اپنا تعلق مضبوط رکھتے ہیں۔
یاد رکھیں!
یہ دنیا ہمیشہ رہنے کی جگہ نہیں ہے۔
اصل زندگی تو آخرت کی زندگی ہے۔
اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے دلوں کو اللہ کی یاد سے زندہ کریں، نیک اعمال کی طرف بڑھیں اور اپنی زندگی کو ایسے گزاریں کہ جب ہم اللہ کے سامنے حاضر ہوں تو شرمندہ نہ ہوں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس زمانے کے فتنوں سے محفوظ رکھے اور دین پر ثابت قدمی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🏻