اسلام نے عورتوں کو کیا دیا؟   

گل رضاراہی ارریاوی ✍🏻

             اسلام ایک حق پسند مذہب ہے اس کی بیناد عدل و انصاف پر مبنی ہے ،
یہی وجہ ہیکہ دشمنان اسلام آۓ دن اعتراض
 کرتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں اسلام نے عورتوں کوکیا دیا ہے، میں یہ کہتاہوں کہ یہی سوال میرا ہے اسلام نے عورتوں کو کیا نہیں دیا؟اسلام نے
وہ تمام حقوق دیے جو عورتوں کی ضرورت ہے-

اگر ؛ہم تاریخ کا مطالعہ کریں گے تو معلوم ہوگا کہ اسلام نے عورتوں کوجو مقام عطا کیا ہےوہ کسی مذہب نے نہیں دیا ہر مذہب نے عورتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کی ہے، چناچہ اسلام کی آمد سے پہلے عورتوں کو ناپاک تصور کیا جاتاتھا ، انکو منحوس بتلایاجاتاتھا ، انہیں دل آزاری کاسبب سمجھاتا تھا ، انکی زندگی کا سورج طلوع ہوتے ہی انکو غروب کردیاجاتاتھا ، انکی پیداٸش کی خبر سنتے ہی چہرہ سیاہ ہوجاتاتھا،خوشیاں ماند پڑجاتی تھی، چہرےپرغصہ کے آثار نمایاں ہونے لگتے تھے، باعث ذلت و رسواٸی تصور کی جاتاتھا ،ان کو گھروں سے بے دخل کردیاجاتھا ، عورتوں کو انکے حقوق سے محروم رکھاجاتاتھا ، عورتوں کو جاٸیداد سے محروم کردیاجاتھا بلکہ انکوبھی ترکہ میں تقسیم کردیاجاتھا ،ان سے نکاح کیلیۓ صرف چادر ڈال دینا کافی سمجھاتا، ان پہ ظلم و زیادتی کا پہاڑ توڑاجاتاتھا 

 اسلام کی آمد،

مگر جب اسلام کی آمد ہوٸی اور عربوں کی یہ حالت دیکھی تو اسلام نے عورتوں پہ رحمت کا چادر ڈالا ، ذلت و رسواٸی کی عمیق کھاٸی سے نکالا ، ظلم و استحصال سے نجات دلایا ، عزت وعظمت کی دولت سے سرفراز فرمایا،

اسلام نے ان تمام بدعات ورسومات کو ختم کردیا جو عورت کے وقار کے منافی ہے ، انہیں معاشرے میں وہ عزت عطا کی جوہر اعتبار سے انہیں قابل رحمت بناۓ، بیٹی ہو تو برکت کا ذریعہ ، بہن ہو تو خوشی کاسبب ، بیوی ہوتو تسکین قلب کا سبب ،ماں ہوتو جنت کا سبب قرار دیا ، اسلام نےعورت کو شہزادی کا مقام عطا کیا ، اسلام نے عورتوں کو وراثت میں حق دیا ، اسلام نے عورتوں کی عزت محفوظ کرنے کیلیۓ اور خواہشات کی تکمیل کیلیۓ نکاح جیسی عظیم نعمت عطا کی ، اسلام نے عورتوں کو غیروں کی گندی نظروں سے بچانے کیلیۓ حجاب عطا کیا ، اسلام نے عورتوں کو وہ مقام دیا کہ ہرصورت میں وہ تعظیم و تکریم کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے ، اسلام نے عورتوں کی ناموس کو بچانے کیلیۓ کفالت کی ذمہ داری مردوں پہ رکھی ، اورانہیں کسب معاش سے نجات عطا کیا ،      

آج کچھ لوگ ہیں جو عورتوں کےحقوق کی بات کرتے ہیں اور یہ وہی لوگ جنہوں نے خود عورتوں کو انکے حقوق سے محروم کر رکھا ہےاور عورتوں کو بد دینی کی جانب دعوت دے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسلام نے عورتوں کو ترقی سے محروم کر رکھا ہے ، اسلام نے عورتوں کو قید کر رکھاہے ، اور انہیں دین سے دور کرنے کیلیۓطرح طرح کی باتیں کرکے بہکاتے ہیں ، مگر میں کہتاہوں کہ اسلام نے عورتوں کے ساتھ عدل و انصاف کا معاملہ کیا ،انہیں جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ سب عطا کیا ہے ، اسلام نے عورتوں کےحقوق دینےمیں کوٸی کسر نہیں چھوڑی ، اور اسلام نے عورتوں کو جن چیزوں کا حکم دیا ، اس میں انکی بھلاٸی پنہاں ہے جس کو ہر کس و ناکس نہیں سمجھ سکتا ، اس لیۓ معترضان اسلام سے میں یہ کہتاہوں کہ اگر منصف دل شخص حقیقی معنوں میں اسلام کے احکا م میں اسرار و حکم تلاش کرے تو پھر اس کو معلوم ہوگا کہ اسلام نے عورتوں کوجو بھی حکم دیا ہے اسی میں انکی بھلاٸی ہے، اس کے بعد پھر وہ خود اسلام کا گرویدہ بن جاۓ گا                  

اس لیۓ امت کی بیٹیوں کو چاہیۓ کہ وہ معاندین اسلام کی باتوں میں آکر اسلام سے متنفر نہ ہوں ، انکو چاہیۓ وہ کسی شکوک شبہات میں نہ پڑے بلکہ اسلامی شعاٸر پہ بحسن و خوبی عمل پیرا ہوں اور زیادہ سے زیادہ اسلامی شعاٸر کو اپناٸیں اور یہ بتاٸیں کہ اسلام نے ہمیں وہ حقوق عطا کیۓ جو کسی نے نہیں دیۓ ، قابل تعریف ہیں وہ بیٹیاں جو اسلامی شعاٸر باقی رکھنے کیلیۓ دشمنان اسلام سے مقابلہ کرتی ہیں 

اللہ ان بیٹیوں کی قربانیوں کوقبول فرماۓ ، مزید حوصلہ عطافرماۓ ، اور تمام امت مسلمہ کو شعاٸر اسلام کے ساتھ زندگی گزرانے کی توفیق عطا فرماۓ آمین