ایک خوبصورت واقعہ پڑھا تو آنکھیں بے ساختہ نم ہوگئیں
سوچا آپ کی نظر بھی کردوں
حضرت مسعود بن محمد الہمدانی رحمہ اللہ اولیاء اللہ میں ایک بلند مقام رکھتے تھے -آپ پارسا،عبادت گزار۔اور بہت ہی بااخلاق تھے
آپ کے عادات و اطوار میں ایک یہ بات بھی تھی کہ اگر کوئی ان سے زیادتی کرتا یا بداخلاقی کا مظاہرہ کرتا تو کبھی انتقام نہ لیتے معاف فرما دیتے
اگر کوئ کہتا کہ حضرت جواب کیوں نہیں دیتے
تو فرماتے کہ پرانی باتیں یاد نہیں کی جاتیں
انتقال کے بعد کسی نے خواب دیکھا
پوچھا حضرت کیا بنا
فرمایا کہ رب تعالیٰ نے سامنے کھڑا کیا اور ارشاد فرمایا کہ مسعود
پرانی باتیں یاد نہیں کی جاتیں
جاؤ جنت میں
اللہ اکبر
یارب لک الحمد کما ینبغی لجلال وجہک وعظیم سلطانک
اللہ تعالیٰ ہمیں بااخلاق اور سچا مسلمان بنائے
کلمہ والی حالت ایمان پر شہادت کی موت نصیب فرمائے
آمین یا رب العالمین