بنت محمد رافع ✍️

وُہ جو آج پھر سیرت کی کتاب اٹھایٔ

مانو جیسے دل میں ایک عجیب ہل چل ہوئی جب نگاہیں اُس ایک صفحہ پر ٹھہری جہاں ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے والد ماجد کا چاہ زمزم کا واقعہ نظروں کے سامنے پیش ہوا 
آنکھیں نم ہوگئی دل کی دھڑکنیں بڑھنے لگی ذہن اس واقعہ کو اپنے اندر سمو رہا تھا 
بس یوں لگ رہا تھا اب اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہونے والی ہے 
دل بے قابو ہو گیا آنکھیں بے اختیار ہو گئیں 
دل کر رہا تھا بس پڑھتی جاؤں پڑھتی جاؤں 
جب ہونٹ اس جگہ پر ہلتے ہلتے رک گئیں اور ایک ہلکی سی مسکراہٹ لائی اور آنکھوں کو نم کردی 
جب عبد المطلب نے عبد اللہ کو قربانی دینے کی سوچی 
جب بہن کے پیار کے الفاظ نے ایک والد کو مجبور کر دیا اس بات پر کی 
بابا آپ اونٹوں کو ذبح کردیں لیکِن بھائی کو ہمیں دے دیں 
دل آہستہ آہستہ زخمی ہونے لگا طبیعت عجیب سی ہوگی آنکھیں نم ہوگئی لیکِن ایک ہلکی سی مسکراہٹ نے آگھیرا 
تو قرعہ جو ڈالا گیا تو اتفاقاً بھائی کا ہی نام آتا جاتا جب وہ اونٹ ۱۰۰ پر جا رکیں تو کہیں دل کو قرار اپکڑا جب قرعہ ڈالا گیا تو عبد اللہ کا نام نہ نکلا 
بہنوں نے والد صاحب نے خوشی سے تکبیر کہیں 
اب مانو یوں لگا اب تو ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات قریب ہے 
اب اُنکے قصے پڑھ کر اشک بہانے کا مزہ کیا ہوگا 
اُنکے اسم مبارک پر ہاتھ پھیرنا کیا ہوگا 
اور ان واقعات کو آنکھوں سے لگانا کیا ہوگا 
اور اُنکی سیرت کو بوسا دینا کیا ہوگا 

اب جاکے کہیں دل سکون ملا جب کسی نے کہا یا ابن الذبیحین 
تو میرے نبی مُسکرا اٹھے 
بس یہ منظر خیال میں آیا تو دل کی دنیا بدل گئی۔ تصور میں وہ مبارک چہرہ گھومنے لگا،
 وہ نورانی تبسم آنکھوں کے سامنے آ گیا۔
ایسا لگا جیسے اندھیرے کمرے میں اچانک چراغ جل اُٹھا ہو۔
آپ ﷺ کی مسکراہٹ پھیلتی گئی…
دل کے گوشوں تک اُترتی گئی…
جیسے رحمت کی نرم ہوا چل پڑی ہو۔
 اس تبسم میں شفقت بھی تھی، معافی بھی، محبت بھی اور اُمت کے لیے بے پایاں دعا بھی۔
سوچتی ہوں، اگر میرے کسی عمل پر آپ ﷺ مسکرا دیں تو میری زندگی سنور جائے۔ یہ خیال آتے ہی آنکھیں نم ہو گئیں۔ دل میں عجب سی کیفیت اُتری—شرمندگی بھی، محبت بھی، تڑپ بھی۔
یا رسول اللہ ﷺ! ہم کمزور ہیں، خطاکار ہیں، مگر آپ کے ہیں۔ ہماری کوشش یہی ہو کہ ہمارا کردار ایسا بنے کہ آپ ﷺ کا تبسم ہمارا مقدر بن جائے… اور قیامت کے دن آپ ہمیں دیکھ کر مسکرا اُٹھیں۔ 🤍
ان شاء اللہ العزیز

یا رب العزت ہمیں اپنے نبی کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمایں 
آمین ثم آمین یا رب العالمین 🥺