*شوہر کا بیوی کی طرف سے زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم*
بیوی کی ملکیت میں موجود مال کی وجہ سے بیوی ہی پر زکوٰۃ لازم ہے، شوہر کے ذمہ نہیں ہے، البتہ بطور وکیل شوہر اپنی بیوی کی طرف سے زکوٰۃ ادا کر سکتا ہے، خواہ بیوی پیسے دے اور شوہر اس کی طرف سے مصرف میں خرچ کرے یا شوہر اپنی income میں سے پیسے دے دے،
اس صورت میں زکوٰۃ نکالنے سے پہلے بیوی کے علم میں لانا ضروری ہوگا کہ اس کی طرف سے زکوٰۃ نکال رہا ہوں، کیونکہ زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے نیت کا ہونا ضروری ہے، باقی بیوی کی ملکیت میں موجود چیزوں پر شوہر کی ملکیت نہ ہونے کی وجہ سے شوہر پر زکوٰۃ لازم نہیں ہے۔
لیکن شوہر اپنی مرضی اور خوشی سے ادا کردے تو زکوۃ ادا ہوجائے گی۔
فقط واللہ اعلم
فتویٰ نمبر: 144209200702 (مع ترمیم)
دارالافتاء: جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
✦✦✦✦✦✦✦✦✦✦✦✦✦✦✦✦✦