کیا آپ بھی "بلینک چیک" لینے آۓ ہیں ؟؟
تو آںٔیں آپ کو ان بلینک چیک کے بارے میں بتاتے ہیں ۔وہ بلینک چیک آخر کیا ہیں ؟؟ ہم ان کو کس طرح حاصل کر سکتے ہیں ؟؟ ان بلینک چیک کا کیا فائدہ ہے ؟؟
دراصل جس بلینک چیک کے بارے میں آج میں آپ کو بتانے والی ہوں وہ بلینک چیک ہیں ۔۔۔ رمضان المبارک کے تیس دن!!!
" جی ہاں ؛ "رمضان المبارک کے تیس دن
رمضان المبارک کی مثال بینک کی چیک بک کی طرح ہے۔ اللہ تعالیٰ نے گویا ہمیں تیس چیک والی چیک بک دی ہے کہ تم اس میں جتنی چاہو رقم لکھ لو ، وہ تمہارے لیے آخرت میں جمع ہوتی جاۓ گی ۔
کتنے ایسے ہوں گے جو ان چیک کو خالی بھیج دینگے ، اور کیٔ ایسے ہوں گے جو ایک لاکھ لکھیں گے ، کیٔ ایک ملین لکھیں گے ، کیٔ بلین لکھیں گے ۔ ہر کوئی اپنی اپنی پسند اور نصیب کے مطابق لکھے گا ۔ ان چیکوں پر لکھنا ہمارا کام ہے ۔ جتنی رقم لکھیں گے ، آخرت کے خزانے کے لیے اتنی نیکیاں جمع ہوتی جاںٔیں گی ۔
تو آںٔیں ان بلینک چیک کو ہم اچھی طرح بھر کر آگے بھیج دیں ۔ ذکر سے ،تلاوت سے، روزوں سے ، نماز سے، صدقے سے، دعاؤں سے ، ۔۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ تو بہت عطا کرنے والا ہے بس ہم نکموں کو ہی مانگنے کا طریقہ نہیں آتا 🥺🥺
اللہ مجھے اور آپ کو اس کے حضور مانگنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اسے راضی کرنے کی توفیق عطا فرمائے ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائے اور رمضان المبارک کی برکت سے ہمیں سرفراز فرمائے ۔ آمین ثم آمین
محتاج دعا 🥺🤲🏻