جب پانی کی ایک بوند جھیل کی وسعتوں میں گرتی ہے، تو اپنی انفرادیت کھو دیتی ہے۔
لیکن جب وہی بوند کسی پتے پر گرتی ہے، تو موتی کی طرح چمکتی ہے۔
لہٰذا، اپنی زندگی کے لیے ہمیشہ اس مقام اور ماحول کا انتخاب کریں جہاں آپ کی صلاحیتیں نکھر سکیں اور آپ کی پہچان قائم ہو۔
یاد رکھیے!
ہماری تقدیر کا تعین ان "جوتوں" سے نہیں ہوتا جو ہم پہنتے ہیں، بلکہ ان "قدموں" سے ہوتا ہے جو ہم اٹھاتے ہیں۔
اپنے حوصلے بلند رکھیں، ہمت سے کام لیں اور مسلسل تگ و دو کرتے رہیں۔ صرف کوشش پر ہی اکتفا نہ کریں بلکہ اس میں سخت محنت کا رنگ بھی بھریں، کیونکہ:
"انتظار کرنے والوں کے حصے میں صرف اتنا ہی آتا ہے، جتنا کوشش اور محنت کرنے والے چھوڑ دیتے ہیں۔"
یقین رکھیے!
کوشش کرنا آپ کا فرض ہے، جبکہ نتائج کا مالک اللہ رب العالمین ہے، جو کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے
دیتا۔

از قلم:زا-شیخ