اللہ سبحانہ و تعالی سے دوستی 🤍🫀
17 فروری، 2026
نہ مانگوں میں خزانے ، نہ شہرت کی دعا
مجھے کافی ہے مولا ، تیرا ساتھ ملے سدا❣️۔
انسانی زندگی میں سب سے مضبوط ، سچی اور پائیدار دوستی وہ ہے جو بندہ اپنے رب کے ساتھ قائم کرتا ہے ، دنیا کی دوستیاں مفاد ، وقت اور حالات کے ساتھ بدل جاتی ہیں، مگر اللہ سے دوستی ایسی نعمت ہے جو ہر حال میں ساتھ دیتی ہے خوشی میں بھی اور غم میں بھی۔
قرآن مجید میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے !
فاذْکُرُونِی اَذکُرکُم : تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کرونگا۔
آج کے لوگ غفلت میں ڈوبے ہوے ہیں ہم بندوں سے دوستی کرتے ہیں ان سے امیدیں لگا لیتے ہیں ان کے رنگ میں ڈھلنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں جو چیز دوست کو پسند ہے وہی کرینگے کہیں دوست ناراض نا ہوجاے اسے کچھ برا نا لگ جاے ۔
کیا کبھی یہ سوچا کہ وہ کریں جو اللہ کو پسند ہے ، کیا کبھی ہم نے اپنے رب کی پسند ناپسند جاننے کی کوشش کی ہے ، کیا کبھی اس سے دوستی کی، اس کے رنگ میں ڈھلنے کی کوشش کی،
کیوں بھاگ رہے ہو اپنے رب سے واپس آ جاؤ اس سے دوستی کرو اسی سے امیدیں لگاؤ یقین مانو وہ کبھی تمہیں مایوس نہیں کرے گا کبھی تم سے دوستی نہیں توڑے گا جب بھی تم لڑ کھڑاوگے وہ تمہیں سنبھال لے گا اس سے باتیں شیئر کر کے تو دیکھو اس سے باتیں کرو ، اس سے اپنی ہر بات بتاؤ، پھر دیکھنا تمہارا رب تمہیں کبھی گرنے نہیں دے گا ۔
گر ہوکر بھی اکیلا ہوں تو غم کیسا
✨میرا رب میرا دوست ہے پھر ڈر کیسا🫀
ہم لوگوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں ، ہم لوگوں کی توجہ چاہ رہے ہیں اور جب ہمیں توجہ نہیں ملتی تو پھر ہم اداس ہو جاتے ہیں ہمارا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ وہ رب تمہیں بلا رہا ہے اس کے ہو جاؤ اس سے دوستی کر کے تو دیکھو تم ایک بار پکارو گے" اے رب" وہ دس بار کہے گا "بول میرے بندے" کون ہیں جو تمہیں اس سے زیادہ محبت دے گا، کوئی ہے جو اس سے زیادہ تمہیں چاہے گا، پھر کیوں بھاگ رہے ہو لوگوں کے پیچھے واپس آ جاؤ واپس آ جاؤ بس ایک بار اس پہ بھروسہ کرکے دیکھو ایک بار اس سے سب شںیںٔر کرکے تو دیکھو🍁
کیونکہ وہ بہترین دوست ہے ❤️ بہترین مددگار ہے 🤍
یا رب تیری یادوں کا چراغ دل میں جلاے رکھوں ۔
یہی دوستی ہے میری ، یہی سرمایہ میرا ۔🤍❤️
انمول ✍️