_ہم وہ مسلمان ہیں_ ...!!
ہم وہ مسلمان ہیں جو نماز پڑھنے کے لیے دو قدم نہیں چلتے مگر موت ہمیں مدینے کی گلیوں میں چاہیے۔ ہم وہ مسلمان ہیں جن کا سارا دن جھوٹ، دھوکہ، حسد ، غیبت اور زنا میں گزر جاتا ہے، قرآن کی تلاوت نہ کیے مہینوں گزر جاتے ہیں، صدقہ و خیرات کے نام پر ہماری جیبیں خالی ہو جاتی ہیں مگر جب اپنے حقوق اور فائدوں کی بات ہو تو ہمیں قرآن میں لکھے رب کے احکامات یاد ا جاتے ہیں۔ ہم وہ مسلمان ہیں جو نا محرم رشتوں کو فرینڈ شپ ” اور “ ٹائم پاس ” کا نام دے کر خود کو تسلی دے لیتے ہیں ہم وہ مسلمان ہیں جنہیں فیشن، برانڈز اور لوگوں کو متاثر کرنا تو یاد ہے مگر حیا، پردہ اور سادگی بھول گئے ہیں۔ ہم وہ مسلمان ہیں جو دوستوں کی محفلوں، گھو جو دوستوں کی محفلوں، گھومنے پھرنے اور فضول باتوں کے لیے وقت نکال لیتے ہیں مگر مسجد اور نماز کے لیے وقت نہیں ملتا۔ ہم وہ مسلمان ہیں جو گالی، مذاق، بے حیائی اور گانے عام کرتے ہیں مگر دین کی بات کرنے میں شرم محسوس کرتے ہیں۔ ہم وہ مسلمان ہیں جو دنیا کے لیے سب کچھ بدل لیتے ہیں مگر اللہ کے لیے خود کو نہیں بدلتے۔ ہم وہ مسلمان ہیں جو دنیا کو دکھانے کے لیے نیک بنتے ہیں، مگر تنہائی میں وہی گناہ دہراتے ہیں۔ اور پھر بھی ہمیں لگتا ہے کہ جنت بغیر حساب کے مل جائے گی...
پھر بھی ہم خود کو سچا مسلمان کہتے ہیں! پھر بھی ہم سمجھتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے!