رات کا وقت تھا، اور ایک مسافر جہاز پرواز کر رہا تھا۔ اچانک انجن میں خرابی آگئی، اور پائلٹ کو مجبوراً ایک دوسرے ملک کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔ جیسے ہی جہاز نیچے آیا، ایئرپورٹ کی سیکیورٹی فوراً الرٹ ہو گئی اور جہاز کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔
پائلٹ کو فوراً بلا کر پوچھا گیا:
"بھائی صاحب! یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ آپ ہمارے ملک میں بغیر اجازت کیسے آ گئے؟"

پائلٹ نے سنجیدگی سے کہا:
"جناب، انجن خراب ہو گیا تھا، میں مجبوراً ادھر لینڈ کر گیا۔ میرا مقصد کوئی جاسوسی کرنا نہیں تھا!"

سیکیورٹی والوں نے جہاز اور پیلٹ کو اچھی طرح چیک کیا، ہر کمرے اور سامان کا جائزہ لیا، پھر آخرکار پائلٹ کو ایک آخری وارننگ دے کر واپس بھیج دیا:
"آج کے بعد ادھر مت آنا، ورنہ مسئلہ ہوگا!"

وہ رات ادھر گزر گئی، اگلا دن آیا اور گزر گیا۔ سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔

لیکن اگلی رات، اچانک، وہی جہاز دوبارہ اسی ایئرپورٹ پر لینڈ کر رہا تھا! اور اس بار الرٹ فوراً بڑھا دیا گیا۔ سیکیورٹی نے فوراً جہاز کو گھیر لیا اور اندر دیکھا کہ ایک ہی سواری ہے۔

جہاز کھولا تو اندر ایک خاتون اور پائلٹ موجود تھے۔ سیکیورٹی نے فوراً دونوں کو پکڑ کر پوچھا:
"یار! کل آپ کو وارننگ دی گئی تھی، اب پھر سے ادھر آ گئے۔ اب کیا مسئلہ ہے؟"

پائلٹ تھوڑا گھبرا کے، 
"جناب، مارنے سے پہلے ایک بات سن لیں… یہ میری بیوی ہے! بس اسے بتا دیں کہ میں رات کہاں تھا!" 😅🤣🤣

منقول
─────••●◎●••─────