😭*ایپسٹین فائلز اور عالمی خنازیر کا عبرت ناک چہرہ*
*ان تمام خنازیر کو سزائے موت دی جائے*😭
​جب روح ماتم کرنے لگے کاش! میرا قلم یہ الفاظ لکھنے سے پہلے ٹوٹ جاتا، یا میری بصارت ان حقائق کو دیکھنے سے پہلے ختم ہو جاتی جنہیں *ایپسٹین فائلز* کہا جا رہا ہے، جب اس سیاہ باب کی تہوں کو کریدنا شروع کیا، تو خدا کی قسم! آنکھیں پتھرا گئیں اور دل خون کے آنسو رونے لگا، وہ لوگ جو دنیا کے سامنے انسانی حقوق کے علمبردار بن کر وعظ کرتے ہیں، جو تہذیب اور قانون کے ٹھیکیدار بنے بیٹھے ہیں، وہ رات کی تاریکیوں میں معصوم کلیوں کو مسلنے والے وحشی درندے نکلے، یہ صرف ایک فائل نہیں، یہ ان کروڑوں انسانوں کے بھروسے کا قتل ہے جو ان بڑے ناموں کو اپنا مسیحا سمجھتے تھے۔
وہ ہولناک مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں اگر آپ ان فائلز کی تفصیلات میں جائیں تو آپ کو ایسی چیزیں ملیں گی جو کلیجہ منہ کو لاتی ہیں *لولیٹا ایکسپریس* (Lolita Express) یہ وہ نجی طیارہ تھا جس کے اندر شاہانہ بیڈروم بنے ہوئے تھے، پروازوں کے ریکارڈ (Flight Logs) گواہ ہیں کہ کس طرح ڈونلڈ ٹرمپ اور بل کلنٹن جیسے لوگ اس طیارے میں سوار ہو کر اس جزیرے پر جاتے تھے، اس جہاز کی دیواریں ان معصوم بچیوں کی خاموش گواہ ہیں جنہیں وہاں تذلیل کا نشانہ بنایا گیا۔
*​نیلے گنبد والا پراسرار مندر* اس جزیرے پر ایک عجیب و غریب عمارت بنی ہوئی تھی جس پر نیلا گنبد تھا اور باہر سنہری رنگ کی مورتیاں لگی تھیں، عینی شاہدین کے مطابق اس عمارت کے نیچے تہہ خانے بنے ہوئے تھے جہاں ان معصوموں کو قید رکھا جاتا تھا تاکہ یہ طاقتور درندے اپنی ہوس مٹانے کے بعد انہیں دنیا کی نظروں سے چھپا سکیں *خفیہ کیمروں کا جال* ایپسٹین نے اپنے محلوں اور جزیرے کے ہر کمرے میں خفیہ کیمرے لگا رکھے تھے،ان کیمروں نے ان تمام بڑے ناموں کی وہ غلیظ ویڈیوز ریکارڈ کیں جو آج بھی بلیک میلنگ اور عالمی سیاست کے پیچھے ایک خوفناک حقیقت بن کر چھپی ہوئی ہیں۔
*​ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر خنازیر انسانی شکل میں جانور*
​وہ ڈونلڈ ٹرمپ جو روزانہ انسانیت کا نعرہ لگاتا ہے اور اخلاقیات کی باتیں کرتا ہے، درحقیقت اس غلیظ کھیل کا ایک اہم مہرہ رہا ہے،یہ شخص انسان کہلانے کے لائق نہیں، بلکہ یہ انسانی شکل میں وہ *سور* صفت جانور ہے جو دن کی روشنی میں انصاف کی باتیں کرتا ہے اور رات کو انہی معصوموں کی زندگیوں سے کھیلتا ہے جن کی حفاظت کا اس نے حلف لیا ہوتا ہے، اس کے ساتھ ان خنازیر کا ایک پورا ٹولہ شامل تھا جو انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں،
*​بل کلنٹن* امریکہ کا سابق صدر، جس نے اقتدار کی آڑ میں اخلاقی پستی کی تمام حدیں پار کیں اور اس شیطانی جزیرے کے چکر لگائے،
*​پرنس اینڈریو* برطانوی شاہی خاندان کا وہ غلیظ کردار جس نے اپنی شہزادگی کے زعم میں ان بچیوں کی زندگیوں سے کھیلا جو اپنے تحفظ کے لیے پکارتی رہیں۔
​عالمی اشرافیہ: بل گیٹس سے لے کر ہالی ووڈ کے کئی بڑے ناموں تک، جن کے رابطے اس تعفن زدہ نیٹ ورک سے ثابت ہوئے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو دن میں 'گلوبل وارمنگ' پر آنسو بہاتے ہیں اور رات کو معصومیت کا سودا کرتے ہیں۔
​عیاشیوں کی غلاظت اور کالا کردار
​ان عیاشوں کی زندگیوں پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا ضمیر مر چکا ہے، ان کے لیے انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں، ان کے لیے بچیاں محض ایک *کھلونے* سے زیادہ کچھ نہیں، ان کے کالے کرتوت اتنے گھناؤنے ہیں کہ اگر زمین پھٹ جائے اور انہیں نگل لے تو وہ بھی کم ہے، یہ وہ سانپ ہیں جو آستینوں میں چھپے بیٹھے ہیں اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے فیصلے کر رہے ہیں۔
*​بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ* مکافاتِ عمل کا وقت ​ہم عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام خنازیر کو، چاہے وہ کتنا ہی بڑا عہدہ کیوں نہ رکھتے ہوں، سرِ عام وہ سزا دی جائے کہ آنے والی نسلیں کانپ اٹھیں، ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جو انہوں نے ان معصوم اور نابالغ بچیوں کے ساتھ کیا۔
​انہیں سرِ عام تختہ دار پر لٹکایا جائے تاکہ دنیا دیکھ سکے کہ معصومیت کا سودا کرنے والوں کا انجام کیا ہوتا ہے،​ان کی تمام دولت اور جائیدادیں ضبط کر کے متاثرہ بچیوں کی بحالی اور تعلیم پر لگائی جائیں۔
*اے دنیا کے منصفوں* اگر آج تم خاموش رہے، تو تاریخ تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گی یہ *ڈونلڈ ٹرمپ* جیسے سور اور ان کے ساتھی خنازیر زمین پر بوجھ ہیں، ان کا اصل ٹھکانہ صرف اور صرف جہنم کی سب سے نچلی کھائی ہے جہاں ان کے لیے دردناک عذاب تیار ہے، عرش والے کی لاٹھی بے آواز ہے، اور ان معصوموں کے آنسو ان کے تخت و تاج کو غرق کر دیں گے۔
میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہوں اللہ ان تمام ظالموں کو پوری دنیا کے لیے عبرتناک بنا دے،اے خدا تجھے واسطہ تیری خدائی کا ظالموں کو عبرت بنا دے،اس سے خطرناک سزا عطا فرما جو ظلم ان ظالموں نے پھول جیسی بچیوں کے ساتھ کیا آمیـــــــــــــــــن یــــا رب الــــــــعـــــــالــــــمـــــیــن بجاہ النبی الکریم ﷺ😭🤲🏻

                   *✍️متعلم الجامعۃ الاشرفیہ✍️*