الحمدللہ رب العالمین 
تیرے صوفے ہیں افرنگی تیرے قالین ہیں ایرانی 
لہو مجھ کو رلاتی ہے جوانوں کی تن آسانی 
نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ, معاشرے کا قیمتی اثاثہ, ملک و ملت کا مضبوط ستون, 
اور مستقبل کا معمار ہوتا ہے۔
معاشرے میں نوجوانوں کی قیمت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔
نوجوان ہی عملی اعتبار سے معاشرے کے اہم افراد ہوتے ہیں۔
مستقبل کی امیدیں انہی سے وابستہ ہوتی ہیں۔
اقوام عالم کی نظر میں نوجوانوں کو اہم مقام حاصل ہے۔
معاشرے میں نوجوانوں کا سدھار ان کی تربیت از حد لازم اور ضروری ہے۔
اگر نوجوان تربیت یافتہ ہو تو دوسروں کی تربیت کر سکتا ہے۔
اگر نوجوان ہی بگڑ جائے تو معاشرے کے بگاڑ میں دیر نہیں لگتی۔
اس لیے اس پرفتن دور میں نوجوانوں کی اصلاح کی طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے کے لیے ناسور نہ بن جائیں۔
آج معاشرے میں ایسے نوجوان جو غلط صحبت غلط مجالیس اور غلط راہ پر چل کر اپنی زندگیوں کو خراب کر چکے ہیں ان کی تعداد بنسبت تربیت یافتہ نوجوانوں کے بہت ہی کم ہے۔
اج ہر گھر سے والدین کی یہی صدا اتی ہے کہ۔
میرا لڑکا نافرمان ہے ،میرا لڑکا ناکارہ ہے۔
آج ہر نوجوان کو بہترین لباس چاہیے،بہترین موبائل چاہیے،مہنگی گاڑی چاہیے،
آج کا نوجوان اپنے والدین کا سہارا اور ان کا بازو بننے کے بجائے اپنے والدین کی کمر توڑنے میں لگا ہوا ہے۔
آج کا نوجوان منشیات کا عادی ہوتا جا رہا ہے،
آج کا نوجوان والدین کا نافرمان ہوتا جا رہا ہے،
آج کانوجوان تعلیم سے دور ہوتا جا رہا ہے،
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ نوجوان اپنی ہمت اپنی جدوجہد اور نظریاتی سوچ سے قوموں کی تقدیر بدلتے ،تعلیم ،ہنر مندی، سماجی اصلاح اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے،
معاشرے سے جہالت نا انصافی بے روزگاری کے خاتمے کی کوشش کرتے۔
لیکن۔۔ ۔۔۔۔وائے ناکامی متاع کارواں جاتا رہا۔
حاصل یہ کہ ۔نوجوانوں کی صحیح تربیت اور انہیں با اختیار بنانا ہی قوموں کے عروج کی ضمانت ہے۔
نوجوانوں کی کردار سازی حب الوطنی اور خدمت خلق کا جذبہ ہی انہیں ملک و ملت کا محافظ بناتا ہے۔
اسلام نوجوانوں کو والدین کا خدمت گزار مطیع و فرمانبردار ان کی ضروریات کا خیال رکھنے والا ان کی کسی طرح کی ناراضگی سے بچنے والا ان کے ساتھ نرمی و عاجزی سے پیش آنے والا نیک و صالح و سعادت مند فرزند کی طرح دیکھنا چاہتا ہے۔
اللہ رب العزت نوجوان نسل کی حفاظت فرمائے انہیں ملک و ملت کا محافظ والدین کا فرمانبردار اور اطاعت گزار بنانے ۔آمین
عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں 
نظر اتی ہے ان کو اپنی منزل اسمانوں میں 
ازقلم ✍️ 
محمد تنویر