بنت محمد رافع✍️

مُجھے معاف کر دو 
اے دوست!
ہزارا بار بتلانے کی کوشش کہ کی بات وہ نہیں ہے جو تم سمجھ رہی لیکن شاید ہمارے درمیان جدائی ہی ہونی تھی ۔۔
میں تصدیق کرتی ہوں اسکی

 *الفراق اشد من الموت*

اس وقت کی کیفیت سواے میرے رب کے کوئی نہیں جانتا تھا یہاں تک کہ کوئی یہ بھی نہیں پوچھنے والا تھا کہ کیا ہوا ہے ۔
سچ بات یہی ہے کہ میرے رب کے علاوہ میرا کوئی سہارہ نہیں تھا 
میں نے خود کو سمجھایا بہت بہت زیادہ اس وقت حالانکہ میں بہت چھوٹی تھی لیکن مجھے وہ وقت نہیں بھولتا کیوں کہ یہ میری دوستی کی شروعات تھی ،،،،
مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ تمہیں بھی تکلیف حد سے زیادہ ہوئی ہوگی ۔۔
اور شاید تم نے بھی کبھی کسی کو اپنی تکلیف بیان نہیں کی ہوگی اور نہ ہی میں نے بیان کی کبھی لیکِن آج تحریر لکھنی ضروری تھی 
کیوں کی مجھے ہزاروں نے غلط سمجھا میں نے طنزیہ الفاظ سنیں لیکِن میرے بدلے کوئی کُچھ نہیں بولتا کبھی جو طنز کرتی وہی رحم کھاکے دوسروں 
کے طنزیہ الفاظات کے جواب دیتی پھر وہی جواب دینے والی اگلے دن پھر طنز کرنے لگتی 
کیوں کہ شاید میں اتنی ہی بری ہوں 

لیکِن میرا دل دکھتا تھا ایسے مرحلوں سے گزری کی یاد کر لو تو پھر سے دل کا حال وہی ہو جاتا 

یاد ماضی عذاب ہے یا رب 
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا 

اور اس جدائی کے پیچھے ہزاروں کی کوشش تھی یا پھر صرف غلط فہمی تھی نہیں پتہ ۔
لیکِن اتنا پتہ ہے کی جو بھی ہوا رب کی حکمت بڑی تھی ،،
کیوں کہ اللّٰہ تبارک وتعالیٰ نے مجھے پھر ایسی مخلص دوست عطا فرمائیں جسکے جیسا کوئی بھی نہیں جو مُجھے ہر وقت سمجھتی ہے ہر نخرے پورے کرتی ہے ہر شرارت پر ہنستی ہے جو مجھ سے شاید بے انتہاء محبت کرتی ہے 
اللہ تعالیٰ مجھے اس سے بھی زیادہ مخلص بنائیں تاکہ اسے کبھی تکلیف نہ دوں اور
ہمارا تعلق یہاں سے جنت تک قائم و دائم رکھیں 
اللہ تعالیٰ اسے ہمیشہ خوش رکھیں 
ہماری دوستی مثالی ہو 
آمین ثم آمین یا رب العالمین

اس تحریر کا میرا اصل مقصد یہ ہے کہ غلط رشتوں کو جڑ سے ختم کر دیتی ہے اس لیے اپنوں کے خلاف کوئی آپکو کو کریں تو آپ اس اپنے عزیز سے ہی سیدھا بات کریں کی ایسی بات سنی ہوں یا دیکھی ہوں اُسکی حقیقت واضح کردو

کیوں کہ رشتہ ٹوٹنے کے بعد پہلے جیسا پھر کچھ نہیں رہتا يقین،،اعتبار،،تعلق،،محبت کُچھ نہیں 

اس تحریر کو میں نے اپنے احساس و غم کی شکل دی💔