ایک بہن ایک بیٹی ایک بیوی جب گھر سے باہر نکلتی ہے تو وہ اکیلی نہیں نکلتی اپنی عصمت کی چادر اپنے ماں باپ اپنے بھائ اپنے شوہر اور اپنے خاندان کی عزت بھی ساتھ لے کر نکلتی ہے اسے چاہیے کہ جب وہ باہر جاے تو اپنی عصمت کی چادر جس طرح گھر سے لے کر نکلتی ہے اسی طرح گھر میں واپس بھی لے کر آے گھر کے باہر اپنی چادر پھینک کر نہ آ جاے اپنے ایمان کا سودا نہ کر کے آ جاے والدین اپنی بیٹیوں کو مان عزت اور فخر کی وجہ سے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دیتے ہیں تو ان بیٹیوں اور بہنوں کو چاہیے کہ ان کے مان ان کے فخر کو برقرار رکھیں ان کو زمانے کے سامنے ذلیل و رسوا نہ کریں دنیا کے سامنے ان کا تماشہ نہ بنوائیں ان کے اعتماد کو قائم رکھیں خود بھی لوگوں کے بیچ سر اٹھا کر جیئیں اور اپنے والدین کو بھی سر اٹھا کر چلنے کے قابل رہنے دیں بلکہ ایسی مثال قائم کریں کہ آپ کا بھائ آپ کے والدین آپ کی وجہ سے سر جھکا کر نہیں سر فخر سے اٹھا کر معاشرے میں ایک عزت ایک نام کے ساتھ جیئیں
یاد رکھیں ایک عورت کے پاس اس کی عزت اور اسکا ایمان یہ دو ہی قیمتی اثاثے ہوتے ہیں اگر اس کو بھی وہ اپنے نفس اپنی خواہشات کے حوالے کر دے یا چند کھوٹے سکوں کے عوض سودا کر لے تو پھر اس کے پاس کچھ نہیں بچتا وہ دنیا سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گی اور آخرت سے بھی اسے نہ دنیا میں عزت ملے گی نہ آخرت میں کوئ اجر ہاں اگر وہ توبہ کر لے اور پلٹ آے تو بیشک اللہ غفور الرحیم ہے لیکن میری پیاری بہنوں یاد رہے ایسی عورت کو صرف اللہ معاف کرتا ہے دنیا والے نہیں معاشرہ ایسی عورت کو جینے نہیں دیتا اسکی پوری زندگی ایک لعن طعن والی زندگی بن کر رہ جاتی ہے عورت ایک سفید چادر کی مانند ہے جس پہ اگر ذرا سا بھی دھبہ لگ جاے تو وہ مرنے تک بلکہ مرنے کے بعد بھی صاف نہیں ہوتا
اس لیۓ اپنے کردار کو پاک صاف رکھنے کی کوشش کریں اور اپنے دین اور دنیا دونوں کو آباد رکھیں
ایک عورت صرف ایک عورت نہیں ہوتی وہ پورے گھر پورے خاندان کی عزت ہوتی ہے اس لیۓ اپنے رشتوں اپنے عزیزوں کو ذلیل و رسوا  ہونے سے بچا لیں اپنے پیاروں کے ساتھ خوش رہیں🥰
✍️بنت شہاب💫