کیا نحوست کا کوئی خاص دن یا خاص وقت ہوتا ہے؟


بات دراصل یہ ہے کہ ہم لوگ ایک عرصہ دراز تک ہندوستان میں ہندوؤں کے ساتھ رہے ہیں، ہندوؤں کی بہت سی باتیں ہمارے اندر بھی آ گئی ہیں اور ہندوؤں کے ہاں توہم پرستی بہت ہے کہ فلاں دن منحوس ہے، فلاں دن نحس ہے، فلاں دن بہتر والا ہے، حقیقت میں کوئی دن منحوس نہیں ہوتا۔ سال کے 365 دن سب اللہ تعالیٰ کے پیدا کردہ ہیں، کسی دن کے اندر بھی ذات میں کوئی نحوست نہیں، کوئی بے برکتی نہیں، ہاں! بعض دنوں کو اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف نسبت دے کر اس کی فضیلت بڑھا دی ہے، لہٰذا فضیلت والے دن تو بہت ہیں، مہینے بھی ہیں، دن بھی ہیں، ہفتے بھی ہیں، جن کی اللہ تعالیٰ نے فضیلت بیان فرمائی ہے، لیکن کسی دن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمایا کہ یہ دن منحوس ہے، یا اس دن میں بے برکتی ہے۔
ہاں! بے برکتی اور نحوست جو پیدا ہوتی ہے، وہ ہمارے اعمال کی وجہ سے ہوتی ہے
جس دن ہمیں اللہ تعالی کی طرف رجوع کرنے کی توفیق ہو گئی جس دن اللہ تعالی کی بارگاہ میں حاضری کی توفیق ہو گئی وہ دن ہمارے لیے مبارک دن ہے اور خدا نہ کرے جس دن ہم کسی معصیت میں مبتلا ہو گئے کسی نافرمانی کا ارتکاب ہم نے کر لیا وہ دن ہمارے لئے منحوس ہے 
وہ دن اپنی ذات میں منحوس نہیں تھا ،لیکن ہم نے اپنے عمل سے اس کے اندر نحوست پیدا کر لی لہذا اللہ تعالی کے تخلیق کیے ہوئے ایام میں کوئی دن م**** نہیں تھا منحوس تو اللہ تعالی کی نافرمانی ہے گناہ ہے معصیت ہے منکرات ہے یہ صبح نحوست کی چیزیں ہیں جس دن اللہ تبارک و تعالی ہمیں عبادت کی توفیق دے دیں اور ہم اللہ تعالی کی طرف رجوع کر لیں وہ برکت کا دن ہے


 عالمہ فضہ صباحت 🌷