سب سے پہلی کمٹمنٹ اللہ سبحانہ و تعالی کے ساتھ
کی گئی کمٹمنٹ ہے ، یعنی عہد
اللہ تعالی کے ساتھ کیا گیا پہلا عہد کیا ہے ؟ ایمان کامل !
جب ہم پڑھتے ہیں لا الہ الا اللہ یعنی نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے، تو ہم یہاں اللہ کے ساتھ ایک عہد میں بندھ جاتے ہیں کہ اللہ معبود برحق ہے اس کے علاوہ کسی کی بھی عبادت شرک ہے اللہ ایک ہے اور ہمیں اس کی ہر بات کو ماننا ہے۔
، ایک مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہماری پہلی کمٹمنٹ ہے
بالکل بنیادی کمٹمنٹ
اگر ہم یہیں رک کر تھوڑا سا اپنی زندگی کا محاسبہ کرے تو ہم پہلی کمٹمنٹ میں ہی فیل ہیں
اللہ تعالی کا ایک معبود ہونا ہم نے زبان سے تسلیم کر لیا ہے مگر دل سے ہم اللہ کو وحدہ لا شریک نہیں مانتے ہیں ہمارے دل میں چھوٹے چھوٹے کئی بت ہیں ہمارا دل اس دنیا کی خواہشات میں پھنسا ہوا ہے اور یہاں کی ظاہری کشش ہمارے دلوں کو خیرہ کر رہی ہے
ہمارے لیے ہر وہ انسان خدا ہے جس کے پاس دولت کی ریل پیل ہے ہم نفس کے بھی غلام ہیں اور پیسے کے بھی ہم اپنی پہلی کمٹمنٹ میں ہی فیل ہیں
جب ہم کمیٹڈ ہونے کی بات کرتے ہیں تو ہمیں فورا کوئی بزنس ڈیل یاد ا جاتی ہے یا لوگوں کے ساتھ پورے نہ کیے ہوئے وعدے مگر ہم اللہ کے ساتھ کمٹمنٹ کو بالکل نظر انداز کر دیتے ہیں۔
آںٔیں اور اپنا محاسبہ کریں
انمول ✍️