کیا غریب پر اللہ تعالیٰ کو
ترس نہیں آتا؟
آپ جب غریب اور تنگ دست فقیر کو دیکھتے ہیں تو اس پر بڑا ترس کھاتے ہیں کہ اس بیچارے کا بڑا برا حال ہے۔تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو تو ترس آ رہا ہے اور اللہ تعالیٰ کو اس پر ترس نہیں آ رہا؟
ارے! وہی تم سے زیادہ جانتا ہے جس نے یہ کارخانہ بنایا ہے کہ کس پرزے کے ساتھ کیا بات مناسب ہے۔
تم کیا، تمہارا دماغ کیا، تمہاری عقل کیا، تمہاری سوچ سمجھ کیا؟
تمہیں کیا معلوم کہ کس پرزے کو کس کام میں لگایا ہوا ہے اور اس سے کیا مطلوب ہے، اور کیا اس کا انجام ہونا ہے؟
یہ باتیں تو وہی علیم و خبیر جانتا ہے۔
وہ عالم بھی ہے اور حکیم بھی، اس لیے وہی جانتا ہے کہ اس کے حق میں غریبی اور تنگ دستی ہی مناسب ہے۔
اللہ تعالیٰ تم سے زیادہ رحیم ہیں، اسی رحم کے نتیجے میں اس کو زیادہ مال و دولت نہیں دی۔
۔
۔
۔
فالو می فضہ صباحت 🌷
Follow me