نکاح کے مقاصد
05 فروری، 2026
مقصد نمبر:- ١ نکاح عبادت ہے:
نکاح بذاتِ خود اطاعت اور عبادت ہے، اور نفل عبادت سے افضل ہے۔
مقصد نمبر:٢ تقویٰ کا حصول:
نکاح کا ایک بڑا مقصد پرہیزگاری اور تقویٰ ہے۔
مقصد نمبر:۳… جنسی تسکین کا ذریعہ:
فطری طور پر مرد وعورت کے اندر جنسی خواہشات رکھی گئی ہیں، لذت ایک ایسی چیز ہے جس کا طلبگار نہ صرف انسان ہے، بلکہ ہر حیوان اس کا طالب ہے۔ وہ بذات خود قابل مذمت چیز نہیں ہے، قابل مذمت وہ اس وقت قرار پاتی ہے جب اس کا غلط استعمال کیا جائے اور امور خیر کو ترک کرکے ناروا مقامات کو اس کے استعمال کے لئے منتخب کیا جائے۔ اس فطری جذبے کو پورا کرنے کا حلال راستہ یہی نکاح ہے۔نکاح چھوڑنے سے کئی فتنوں میں مبتلا ہوجانے کا خطرہ رہتا ہے۔ قدرتی طور پر انسان کے اندر جو شہوت کا مادہ ہے، یہ انسانی فطرت کا تقاضا ہے۔اگر نکاح نہ ہو تو ناجائز طریقے سے یہ تقاضا پورا کرنے کی طرف میلان ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے حرام سے بچنے کے لئے یہ حلال راستہ رکھا ہے۔
مقصد نمبر:۴…اولاد کا حصول :
اولاد کا طلب کرنا بھی نکاح کے مقاصد میں سے ہے، انسان کی نسل کا باقی رہنا بھی اسی سے ممکن ہے۔ اس مقصد کے حصول پر حدیث میں بڑی تاکید آئی ہے کہ :- تزوَّجو الولودَ الودودَ فإنِّي مُكاثرٌ بِكُمُ الأممَ يومَ القيامةِ.
*ایسی عورتوں سے نکاح کرو جو زیادہ محبت کرنے والی اور زیادہ بچے جننے والی ہوں۔*
مقصد نمبر:۵…امت محمدیہؐ کے افراد میں اضافہ:
امت محمدیہ کے افراد کا زیادہ ہونا بھی ایک اہم مقصد ہے، جس کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے تمنا فرمائی، آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: میں تمہاری کثرت پر قیامت کے دن فخر کروں گا۔
اسی طرح قومی طاقت اور توانائی کا دارومدار آبادی کی کثرت اور ان کی مادی اوراندرونی قوت پر منحصر ہے