نماز کی اہمت
نحمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
          اسلام میں نماز کو جو اہمیت حاصل ہیں وہ کوئ تھکی چھپی بات نہی ہیـں۔ قرآن کریم کے متعدّد آیتوں اور حضورﷺ کی بےشمار حدیثوں میں اسکی اہمیت اور فضیلت بیان کی گئ ہے۔ جنانچہ حضورﷺ نے فرمایا؛ جس نے جان بوجھکر نماز چھوڑ دی اسنے کفر کیا اور کہی فرمایا نماز دین کی بنیاد ہے، جس نماز قائم کی اسنے دین کو قائم کیا اور جسنے نماز چھوڑ دی اسنے دین ڈھا دیا۔ دوستوں نماز مومن کے لئے ایسی ہی ہے جیسے مچھلی کے لۓ پانی بلکے اس سے بھی زیادہ اہم ہیں۔ چنانجہ حضورﷺ کو کوئ اہم ماملہ پیش آتا تو فورًا نماز کے لۓ دوڑ پڑتے اور یہ ہی نہی بلکے آپ کو حکم ہوا کے، خود بھی اسکا احتمام کرو اور اپنے گھر والوں کو بھی اسکا حکم دو فرمایا؛ حضرات نماز نہ صرف آخرت کی کامیابی کا سب سے اہم زریعہ ہیں، بلکے دنیا بھی فلاح و کامیابی کی ضامن بھی ہیں۔ وہ مسلمانوں کی اجتماعی، اخلاقی، معاشرتی اصلاحات کی سب سے اعلی ہیں۔ اسی کے بدولت طہارت، پاکیزگی کے اصول مقرر ہوۓ۔ اے مسلمانوں میں الفتوں، محبت، ہمدردی و غمخواری کا بھی زریعہ ہیں۔ جہاں امیر، غریب، کالے، غورے، عربی، عجمی ایک صف میں کھڑے ہوتے ہیں۔
ایک ہی صف کھڑے ہو گۓ محمود و آیاز
نہ کوئ بندہ رہا نہ کوئ بندہ نواز
              اب جرا ہم اپنے معاشرے کا جائیزہ لے کے کیا نماز کی اہمیت کے باوجود ہمارے اس معاشرے کے اکثر افراد اسسے غافل رہے جبکے حضورﷺ کے زمانے میں منافقوں کو بھی نماز کی جماعت چھوڑ نے کی ہمّت نہیں ہوتی تھی، تو کیا ہم ان منافقوں سے بھی زیادہ غیرت میں ہو چکے ہیں؛ آج ہر طرف ہماری بربادیوں کے چرچے ہیں۔ ہر شخص ہمے ہقارت و ذلت کی نگاہ سے دیـکھ رہا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے، ہم نے نماز جو سب سے اہم چیز تھی اسے چھوڑ دیا تو خدا نے بھی ہم کو ذلیل کر دیا۔ اس سے بڑھکر خترناک تشبیب ناک بات نہیں ہو سکتی تھی!
           ہمارے نبی پوری زندگی نماز کا اہتمام فرماتے رہے یہاں تک کہ آپنے آخیر وقت میں بھی نماز پڑھنے کا حکم دیتے رہے۔ لہذا ہم کو چاہیے کے نماز کا خوب اہتمام کرے۔
        اللّه تعالی ہمیں پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھنے کی توفیق عطا فرماۓ۔