🔴ایپسٹین روچائلڈ اور کنعانی شیطان بعل؟🔴
مصر کے نامور محقق جناب محمود علام لکھتے ہی:
ایپسٹین روچائلڈ خاندان کے ساتھ کام کر رہا تھا، وہی خاندان جس نے ریاستِ اسرائیل کے قیام کی مالی مدد کی اور وہ براہِ راست موساد کا بھرتی شدہ ایجنٹ تھا اور وہیں سے فنڈنگ لیتا تھا… اور دستاویزات میں اسے انسانی قربانیوں پر مبنی شیطانی رسومات سے بھی براہِ راست جوڑا گیا ہے… حتیٰ کہ اس کے بینک اکاؤنٹ کا نام بھی ایک قدیم کنعانی شیطان "بعل" کے نام پر تھا، جسے قدیم عبرانی لوگ پوجتے تھے… اس کا ذکر قرآن کریم میں بھی ہے۔
کل سے میں ایپسٹین فائلوں میں اس قدر الجھا ہوا ہوں کہ لفظی معنوں میں ایک خوفناک بلیک ہول میں کھنچتا چلا گیا ہوں… دستاویزات میں جو کچھ میں نے دیکھا، دماغ چاہے جتنا بھی زور لگالے، تہہ تک نہیں پہنچ سکتا… اور نہ ہی یہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ یہ لوگ کس حد تک جا چکے ہیں… اسی لیے یہ پوسٹ بالکل غیر روایتی ہے…
⚫️ آج میں کوئی کہانی نہیں سناؤں گا، بلکہ فائلوں سے لیے گئے چند اقتباسات کے ساتھ پیش کر کے نتائج آپ پر چھوڑ رہا ہوں… یہ یاد رکھنا کہ یہ صرف وہ چیزیں ہیں، جن کے بارے میں یہاں بات کر سکتا ہوں… اس سے کہیں زیادہ خوفناک چیزیں بھی ہیں، مگر وہ پبلک میں بیان نہیں کی جا سکتیں، ورنہ پورا اکاؤنٹ بلاک ہو جائے گا… اس لیے اسے حصہ اوّل سمجھیے… اور اگر آپ یہ پوسٹ دیکھ رہے ہیں تو اسے ضرور شیئر کرنا، کیونکہ یہاں موجود معلومات کا پوری مسلم دنیا میں ہر شخص تک پہنچنا بے حد ضروری ہے…
🔸️ آیئے، ایک ایک کر کے شروع کرتے ہیں… اور خود کو کچھ غیر متوقع صدموں کے لیے تیار رکھیے… 👇
1️⃣ پہلا صدمہ:
فائلوں میں شائع ہونے والی ایک دستاویز میں ذکر ہے کہ جیفری ایپسٹین کو براہِ راست مالی مدد آریان دی روچائلڈ (Ariane de Rothschild) سے ملتی تھی ۔ وہ فرانسیسی بینکر ہے جو مارچ 2023 سے ایڈمنڈ دی روچائلڈ گروپ (Edmond de Rothschild Group) کی چیف ایگزیکٹو اور بورڈ چیئرپرسن ہے اور بینجمن دی روچائلڈ (Benjamin de Rothschild) کی اہلیہ ہے، جو اس گروپ کا سربراہ تھا۔
اب یہ ایڈمنڈ دی روچائلڈ گروپ آخر ہے کیا؟
🟢 یہ ایک بین الاقوامی فلاحی ادارہ ہے، جو 2005 میں قائم ہوا اور بظاہر اس کا مقصد تعلیمی، ثقافتی اور سماجی منصوبوں کی معاونت ہے… یہ ادارہ اسرائیل میں براہِ راست سرگرم ہے، نوجوان قیادت کی تیاری، تنوع اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اور اسے ایڈمنڈ دی روچائلڈ فنڈ کا سماجی بازو سمجھا جاتا ہے۔
یہ فنڈ بارون ایڈمنڈ دی روچائلڈ کے نام پر ہے، جو لارڈ مائر ایمشیل روچائلڈ (Mayer Amschel Rothschild) کا پوتا تھا، وہی جس نے مشہور یہودی روچائلڈ خاندان کی بنیاد رکھی، جو دنیا بھر کے بینکاری اور میڈیا اداروں کے بڑے حصے پر اثر رکھتا ہے۔
🟣 یہی ایڈمنڈ دی روچائلڈ انیسویں صدی کے آخر میں فلسطین میں ابتدائی یہودی بستیوں کی مالی سرپرستی کر رہا تھا! اور اس کے فنڈ نے بعد میں 2015 میں جیفری ایپسٹین کو 25 ملین ڈالر ادا کیے، کسی مبہم اور نامعلوم مقصد کے تحت تیار کی جانے والی “الگورتھمز” (Algorithms) پر کام کے لیے…
2️⃣ دوسرا انکشاف
ایک اور دستاویز امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی (FBI – Federal Bureau of Investigation) کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایپسٹین کے کیس کی تحقیقات کر رہے تھے اور انہیں یقین تھا کہ وہ سی آئی اے (CIA – Central Intelligence Agency)، موساد اور ان کے اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اسی دستاویز میں ذکر ہے کہ اس کا وکیل ہارورڈ یونیورسٹی کے قانون کے پروفیسر ایلن ڈرشووٹز (Alan Dershowitz) تھا اور یہ کہ وہ موساد کے ساتھ براہِ راست کام کر رہا تھا، جبکہ جیرڈ کشنر (Jared Kushner) امریکی صدر ٹرمپ کا داماد اور اس کا بھائی جوش کشنر (Josh Kushner) اس کے شاگرد رہ چکے تھے… اور ایپسٹین موساد کو براہِ راست رپورٹس بھیجتا تھا۔
🟡 دستاویز میں یہ بھی آیا ہے کہ ایپسٹین کے سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک (Ehud Barak) سے ذاتی تعلقات تھے، اس کی جاسوسی کی تربیت انہی کی نگرانی میں ہوئی اور موجودہ وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو (Benjamin Netanyahu) کا بھی ذکر آیا ہے، جسے دستاویز میں “مجرم” قرار دیا گیا ہے۔
3️⃣ تیسری دستاویز
یہ ایف بی آئی کے اندر سے ہی ایک اور چونکا دینے والی دستاویز ہے۔ ایک ای میل جو تفتیش کے دوران 2019 میں دو نامعلوم فریقوں کے درمیان بھیجی گئی، غالباً اعلیٰ افسران کے درمیان… ای میل میں ایک متاثرہ شخص کی گواہی بیان کی گئی ہے، جو ایپسٹین کی شیطانی محفلوں میں لایا جاتا تھا…
🔵 متاثرہ شخص کے مطابق، اس نے ایپسٹین کے ایک یاٹ پر ہونے والی ایک جنسی تقریب دیکھی، جہاں افریقی مرد سفید فام سنہری بالوں والی لڑکیوں کے ساتھ جنسی عمل میں تھے اور سب خون میں لت پت تھے… وہ یہ بھی کہتا ہے کہ اس پر شیطانی قربانی کی رسومات کی گئیں، اس کی ٹانگ پر ایک مڑی ہوئی تلوار اسکیمیٹر (Scimitar) سے زخم لگایا گیا، مگر حیرت انگیز طور پر کوئی نشان باقی نہیں رہا…
🟠 مزید یہ کہ اس نے بچوں کی قربانی، ان کے اعضا اور فضلے کو کھانے جیسے اعمال بھی اسی یاٹ پر دیکھنے کا دعویٰ کیا… اور یہ بھی کہ اسے سابق امریکی صدر جارج بش سینئر (George H. W. Bush) نے زیادتی کا نشانہ بنایا… آپ کو یقین کرنے یا نہ کرنے کا پورا حق ہے، میں خود بھی اس کی صداقت کا تعین نہیں کر پا رہا…
4️⃣ چوتھا نکتہ
یہ دستاویز پچھلی باتوں سے براہِ راست جڑی ہے… ایک ای میل میں جیفری ایپسٹین نے جے پی مورگن بینک (JPMorgan Chase Bank) کے ایک فرد سے درخواست کی کہ اس کے بینک اکاؤنٹ میں 11 ہزار ڈالر منتقل کیے جائیں
اور اس اکاؤنٹ کا نام تھا: بعل (Baal)۔
🔹️ یہ بعل کیا ہے؟
🟢 حیران کن بات یہ ہے کہ بعل ایک قدیم کنعانی اور فینیقی دیوتا تھا، زرخیزی اور طوفانوں کا دیوتا، جو بعد میں ابراہیمی مذاہب (یہودیت و عیسائیت) میں شیطان کے طور پر جانا گیا، جسے “لارڈ آف دی فلائیز” یا “سردارِ شیاطین” کہا جاتا ہے۔ اس کا تعلق قدیم فلسطینی شہر عقرون (Ekron) سے بتایا جاتا ہے اور اسلامی روایت میں اسے ایک بت اور شیطان ابلیس / لوسیفر (Lucifer) کی تجسیم قرار دیا گیا۔ اس کا نام دراصل بعل زبول (Beelzebub) سے ماخوذ ہے۔ قرآن میں اس کا ذکر ہے۔ اتدعون بعلا و تذرون احسن الخالقین۔
🟣 تاریخی ذرائع کے مطابق، اس دیوتا کی عبادت میں بچوں کو آگ میں جلا کر قربان کرنا شامل تھا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی 2014 کی ایک تحقیق میں قرطاج (تیونس) سے ملنے والے ہزاروں مٹی کے برتنوں میں جلے ہوئے بچوں کی باقیات کا ذکر ہے، جنہیں بعل کی قربانیوں سے جوڑا گیا ہے۔
یہ سب میرا ذاتی دعویٰ نہیں، یہ تاریخی و تحقیقی حوالہ جات ہیں، جن کے مستند ذرائع موجود۔
5️⃣ پانچواں اور سب سے بڑا صدمہ
ایک اور دستاویز میں جیفری ایپسٹین کی ایک ای میل ہے، جو ایک نامعلوم شخص کو بھیجی گئی:
🟡 ایپسٹین لکھتا ہے:
“تم کہاں ہو؟ کیا تم ٹھیک ہو؟ مجھے تشدد کی ویڈیو پسند آئی!”
جواب آتا ہے:
“میں اس وقت چین میں ہوں… مئی کے دوسرے ہفتے میں امریکہ آؤں گا…”
🔵 یہ ای میل 25 اپریل 2009 کی ہے… جب میں نے اس تاریخ پر چین کے دوروں کی خبریں کھنگالیں، تو معلوم ہوا کہ اس وقت چین کے دورے پر اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو تھا…
🟪 اور واقعی، دو ہفتے بعد مئی کے دوسرے ہفتے نیتن یاہو واشنگٹن پہنچا اور صدر باراک اوباما سے اپنی پہلی سرکاری ملاقات کی…
🟥 میں تشریح آپ پر پر چھوڑتا ہوں، میں اس پر مزید کچھ نہیں کہوں گا…
دونوں خبروں کے ذرائع اور دستاویز کی تصویر میں موجود ہے۔
🔸️ یہاں رکتے ہیں، تاکہ آپ ان صدموں کو ہضم کر سکیں…
اس پوسٹ کا حصہ دوم ممکن ہے آج رات یا کل آئے، جس میں اس سے بھی زیادہ چونکا دینے والی چیزیں ہوں گی…