مطالعہ سے عقل و شعور میں اضافہ ہوتا ہے۔
باشعور انسان ہمیشہ کامیابیاں اور عزتیں سمیٹتا ہے اور بے شعور کے حصہ میں اکثر نا کامی وذلت آتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ باشعور انسان یہ سیکھ جاتا ہے کہ کہاں کیا بولنا اور کیا کرنا ہے یعنی عاقل انسان سوچ سمجھ کر قول و فعل ادا کرتا ہے اور بے شعور کو سوچنے سمجھنے کی نوبت ہی نہیں آتی ۔ لہذا شعور کی بیداری میں جہاں دیگر عوامل جیسے مشاہدہ و تجربہ کردار ادا کرتے ہیں وہیں مطالعہ بھی بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ مطالعہ میں بے شمار فائدہ ہیں سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کی آپ کے علم میں پختگی ہوگی خصوصاً ہر صاحبِ علم کو کم از کم روزانہ 50 صفحہ کا مطالعہ ضرور کرنی چاہئیے ان شاءاللہ آپ کو کچھ ہی دنوں میں فائدہ نظر آجاۓ گا ۔ مجھے بھی کتابیں خریدنے اور مطالعہ کا بڑا شوق ہے
میری سب سے بڑی آرزو ہے کہ میں اپنے گھر میں ایک خوبصورت لائبریری بناؤں جس میں ہر موضوع کی کتابیں ہو ان شاءاللہ ایک دن یہ آرزو ضرور پوری ہوگی
جو وقت دے کتابوں کو وہی باخبر رہے
جو چھوڑ دے مطالعہ وہ عمر بھر گُم رہے