اتحاد و اتفاق مسلمانوں کی عظیم پونجی ہے ، يك جہتی و ہم رنگی اہل اسلام کا تاریخی اثاثہ ہے ، باھمی میل و محبت ، ملت اسلامیہ کا قابل قدر سرمایہ ہے ۔
اتنا ہی نہیں ؛ بلکہ اقوام عالم کے عروج و ارتقاء میں آپسی روابط و تعلقات کا نمایاں کردار رہا ہے ، ملک و ملت کے تقدم و ترقی میں ہم آہنگی نے رشک انگیز کارنامہ انجام دیا ہے ۔
عصرِ حاضر میں ، مسلمانوں کے تنزل و انحطاط کی چند اہم وجوہات میں سے ایک بنیادی وجہ اتحاد و اتفاق" کا فقدان ، اور یک جہتی و یک" رنگی کا زوال ہے۔
حالات کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم "اتحاد و اتفاق" کی دولت کو اپنائیں ، اور اس قیمتی سرمائے کے تحفظ و بقاء کے لیے ، ہر ممکن کوشش کریں ۔اور یہ وقت کا اہم ترین فریضہ ہے۔

بہار نو تھے تم ماضی میں، اب باد خزاں تم ہو
نشان راہ تھے ماضی میں، اب تو بے نشاں تم ہو
تھے تم ماضی میں شعلہ ، آج بس اُڑتا دھواں تم ہو
نہیں جس کا ٹھکانہ کوئی، ایسے کارواں تم ہو

بندہ عاجز: اعظمی