بند دکان کے تھڑے پر بیٹھے دو بوڑھے زور زور سے ہنس رہے تھے، ان کی بے ساختہ ہنسی دیکھ کر ایک راہگیر رک گیا اور وجہ پوچھ لی؛ ایک بوڑھے نے مسکراتے ہوئے کہا: "ہم نے ملک کے تمام مسائل حل کرنے کا ایک ایسا منصوبہ سوچ لیا ہے جو ایک ہی بار میں سب کچھ درست کر دے گا۔ راہگیر نے حیرت سے پوچھا: وہ کیا؟" بوڑھا بولا: "ساری قوم کو جیل میں ڈال دیا جائے، اور ان کے ساتھ ایک گدھے کو بھی بند کر دیا جائے۔ راہگیر نے چونک کر کہا: "قوم کو تو سمجھا مگر گدھے کو کیوں ؟ یہ سن کر دونوں بوڑھے قہقہہ لگا کر ہنس پڑے اور ایک نے کہا: "دیکھا! میں نے کہا تھا نا یہ قوم اپنے انجام کے بارے میں کبھی نہیں سوچے گی، سب کو بس گدھے کی ہی فکر ہو گی۔

سمجھنے والوں کے لیے اس میں بہت بڑا سبق ہے۔