💫بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 💫
تصفیہ........❤️
🤍تزکیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تصفیہ ہمیشہ دل کا ہوتا ہے
اور تزکیہ ہمیشہ نفس کا ہوتا ہے
اس بات کو اچھی طرح ذہن میں بیٹھا لیجیۓ کہ تصفیہ قلب❣️ کی صفائی کا نام ہے ۔۔۔اور تزکیہ نفس کی صفائی کا نام ہے
(بنیادی فرق سمجھیے)
جسے ایک آئینہ ہو اُس پر مٹی کی تہ جم جائے تو اس مٹی کی تہ کو صاف کرنے کا نام ہے تصفیہ ہم نے اس کی صفائی کردی اسلئے مٹی دل کے اندر داخل نہی
ہوتی 
بلکہ دل کے اوپر تھ بنا لیتی ہے اس تھ کو ہٹا لینے کا نام ( تصفیہ) ہے
ٹہیک اس طرح گناہوں کی ظلمت دل کے اندر سرایت نہی کرتی دل پر تھ بناتی ہے اور اس پر دلیل ،

قرآن،کریم ،کلا بل ران علی قلوبھم ما کانوا یکسبوں 
 اِنکی بد عمالیوں کی وجہ سے اِنکے دل پر جنگ لگایا گیا
تو زنگ اندر تو نہی جاتا ؟زنگ کی تہ اوپر چڑھتی ہےاسکو زین القلوب کہتے ہیں (دلوں کا زنگ)
۔
ہر چیز کے لئے تثقیل ہوتا ہے پولش ھوتی ھے اور دلوں کی پولش اللہ کی یاد ہے
تو اسکو تصفیہ قلب کہتے ہیں 
۔
لکین اگر کپڑا میلا ہوجائے تو اب یہ كسی کپڑے سے صاف ھونے سے رہا اُسکے لئے پانی صابن ہونا ضروری ہے تب کام بنے گا 
اب یہ جو طریقہ ہے کپڑے میں صابن لگانا دھونا نچوڑنا اسکا نام (تزکیہ) ہے
۔
۔
✍️از قلم 
۔
(عالیہ نمرہ قریشی)