دین اسلام کامل مکمل دین ہے جسے رب دو جہاں نے اپنے بندوں کے لیے پسند فرمایا ہے۔مزید آسانی فرمائ کہ بندہ دین فطرت یعنی اسلام پر ہی پیدا ہوتا ہے
كل مولود يولد على فطرة الإسلام
بعد میں والدین، اسے یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں۔
معلوم ہوا کہ ہر بندہ دین اسلام پر پیدا ہوتا ہے
اسلام محض نماز روزے حج اور زکوٰۃ کا نام نہیں ہے بلکہ یہ انسان کی پیدائش سے لیکر موت تک کے دستور حیات اور اسلوب زندگی کا نام ہے ۔
اسلام کامل دین ہے یعنی یہ مکمل ہے جسے انگریزی میں completed کہتے ہیں
مگر یاد رہے کہ ایسا کامل ہے جسکے بعد کسی نے دین کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔
جو اب اگر کوئی نیا دین آۓ تو وہ ایسا دین نہیں جو اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہو بلکہ ہر دین عنداللہ مردور ہے سوائے دین اسلام کے ۔
اسلام ہر خوبیوں کا مخرج اور مخزن ہے
اسلام ہر شریر و فتن کا سد باب ہے
اسلام نام ہے حسن اخلاق ،حسن عمل کا
اسلام نام ہے تعلیم و ترقی اور خیرخواہی کا
اسلام نام ہے بقاۓ عزت کا
اسلام نام ہے سربلندی و رفعت کا
اسلام نام ہے دونوں جہاں کے سنوارنے کا
اسلام ماہ رمضان کے ساتھ، نماز اور روزے اور حج کے ساتھ مخصوص نہیں ہے
اسلام نام ہے اتحاد اور اتفاق کا
اسلام تفرقہ ظلم وجبر۔ دہشتگردی کو صفحہ ہستی سے مٹا دینے کا نام ہے
قارئین عظام۔اسلام کو پڑھنا اسے پہچاننا اور لوگو ں تک درست بات پہنچانا یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے
یہ صرف خاص جماعت اور خاص تنظیموں کے کرنے کا کام نہیں ہے بلکہ ہر فرد مسلم امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فرداً فرداً ذمہ دار ہے
آئیے ہم عزم کریں کہ ہم ہر سنی سنائی بات کو رٹنے کے بجاۓ دین اسلام کی حقیقت سے اس سادہ لوح امت کو روشناس کریں گے۔ان شاء اللہ العزیز
پروردگار ہمیں دین کی مقبول خدمت کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے
آمین