صداۓ قلم صرف ایک ایپلیکیشن نہیں بہت سے جذبوں کو پروان چڑھانے کا مسکن ہے بہت سے قلم کاروں کا اپنی صلاحیت کو اپنے جذبے کو اپنی سوچ کو اپنی فکر کو اپنے خیالات کو اپنے زندگی کے تجربے کو قلم کے ذریعے قرطاس پر بکھیرنے کا موقع ہے جہاں اسے پڑھا جا رہا ہے جہاں اسے توجہ مل رہی ہے یہ چیز نیۓ قلم کاروں کی امید کو اجاگر کرتی ہے شوق و جذبہ پیدا کرتی ہے اسے حوصلہ دیتی ہے
یہ وہ جگہ ہے جہاں قلمکاری میں دلچسپی رکھنے والے اپنے آپ کو موقع دے سکتے ہیں کوشش کر سکتے ہیں بہتر سے بہترین لکھنے کی
صداۓ قلم جذبہ ہے شوق ہےلفظوں کا مجموعہ ہے صداے قلم،..🖋️..، صداۓ دل ہے
یہ پلیٹ فارم اپنی صلاحیت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے
صداۓ قلم ہم جیسے سیکھنے کا جذبہ رکھنے والوں کے لیۓ نئ امنگ نیا جزبہ نئ کوشش ہے شاید ہم یہاں سے ایک بہترین قلم کار بن سکیں شاید ہم جیسوں کا اس پلیٹ فارم کے ذریعے فن کتابت کا شوق پروان چڑھ سکے معاشرے میں ہماری قلم کو ایک نئ پہچان مل سکے....
قلم آلۂ کتابت کا ذریعہ ہے تحریر لکھنا صرف لفظوں کو جوڑ کر لفظوں کی زنجیر بنانے کا نام نہیں ہے یہ اپنے خیالات کو ایک مستقل طاقت دینے کا بہترین طریقہ ہے...
یہاں لکھنا صرف لکھنا نہیں ہے یہ ایک ایسی نئ دنیا کی کھڑکی ہے جہاں سے جھانکنے کا کبھی موقع نہیں ملا یا یوں کہہ لیں کہ کبھی ہم نے جھانکنے کی کوشش ہی نہیں کی اس کھڑکی کے دروازے کو ہمیشہ بند ہی رکھا....
لیکن اب وہ دروازہ کھل گیا ہے ہماری قلم پہ جو قفل لگے تھے وہ اب صداۓ قلم نے کھول دیۓ ہیں اب تحریر صرف ایک لفظ نہیں ہے بلکہ یہ اب پیغام بن چکی ہے جو لکھنے والے کے دل کو سکون اور اطمینان بخشتی ہے
اس لیۓ مجھے لگتا ہے صداۓ قلم صرف ایک پلیٹ فارم نہیں بلکہ بہت سے دلوں کی آواز ہے
علم کے سمندر کا ایک نیا جزیرہ ہے صداے قلم
صداۓ قلم✒️،صداۓ دل🤍
صداۓ قلم کے منتظمین کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ
جزاکم اللہ خیرا کثیرا واحسن الجزاء فی الدارین