🍂 وہ۔۔۔۔زندکی جینا چاہتی تھی 🍂
وہ۔۔۔ زندگی جینا چاہتی تھی
اپنی مرضی کے رنگوں سے
خوابوں کی تصویر بنانا چاہتی تھی
وہ۔۔۔ زندگی جینا چاہتی تھی
اس کی آنکھوں میں ستارے تھے
اور دل میں اک سمندر تھا
وہ غم کی دھوپ میں،
خوشیوں کا سائبان چاہتی تھی
وہ۔۔۔ زندگی جینا چاہتی تھی
وہ چاہتی تھی کہ جی بھر کے ہنسے
پر چاروں طرف جفاںٔیں تھیں
وہ ساتھ چاہتی تھی اک سایے جیسا
زندگی اس کی راحت سے بھر دے
وہ۔۔۔زندگی جینا چاہتی تھی
وہ ہنسنا چاہتی تھی کھلکھلا کر
مگر خاموشی اس کا مقدر بنی
جو راستہ چنا تھا روشنی کا
وہاں تاریکی ہی میسر بنی
وقت نے اسے وہ زخم دیے
کہ فن سیکھ لیا اس نے سسکنے کا
وہ۔۔زندگی جینا چاہتی تھی
پر سانسیں بوجھ بن گںٔیں
جو تمناںٔیں دل میں بسی تھیں
وہ حسرتیں بن کر دفن ہو گںٔیں
🍂💔🍂 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🖊️