تربیت بدلو، نسلیں بدل جائیں گی
محترم والدین ذرا سوچیں
*17 سالہ محمد بن قاسم نے برصغیر کو فتح کیا تھا… اور آج 17 سالہ لڑکا سوشل میڈیا پر فالوورز گن رہا ہوتا ہے*
ہم پوچھتے ہیں:
*آج ہمارے بچے محمد بن قاسم جیسے کیوں نہیں⁉️*
تو آئیے خود سے چند سوال کریں:
*کیا ہم نے بچوں کو قرآن سے جوڑا؟ یا صرف Wi-Fi سے ⁉️*
*کیا ہم نے انہیں مسجد کا راستہ دکھایا؟ یا صرف مالز اور پارک کا⁉️*
*کیا ہم نے ان کے ہاتھ میں علم، ادب اور تاریخ دی؟یا صرف موبائل، گیمز اور ٹک ٹاک⁉️*
*کیا ہم نے انہیں قربانی، غیرت، عزم، اور حیا سکھائی؟ یا صرف آرام، خواہشات، اور دکھاوا⁉️*
*کیا ہم نے ان کے ہیروز محمد بن قاسم، طارق بن زیاد، صلاح الدین ایوبی رکھے؟ یا فلمی، گلوکار اور یوٹیوبرز⁉️*
یاد رکھیں:
*قومیں تیار کی جاتی ہیں، صرف پیدا نہیں ہوتیں۔*
والدین کی گود پہلا مدرسہ ہے…
*جن ماؤں نے محمد بن قاسم پیدا کیے تھے، وہ نماز، حیا اور غیرت سے بھرپور تھیں۔*
آج اگر آپ *ذمہ دار شہری،* *اسلامی کردار، دینی تربیت کی روح* *اپنے بچے میں نہیں ڈال رہے* …
تو مستقبل *انٹرنیٹ* کا *غلام* خود آپ پال رہے ہیں اور اپنے بچے کے *دین* اور *آخرت* سے دور کر رہے ہیں ۔۔۔
*فیصلہ آپ کو کرنا ہے کیا آپ اپنے بچے کو صالح انسان اور اپنے لیے صدقہ جاریہ بنانا چاہیں گے یا سوشل میڈیا کا غلام ⁉️*