چاندی کی انگوٹھی ایک خوبصورت تحفہ ۔


آج کا دن میرے لیے خاص بن گیا کیونکہ میرے ایک قریبی دوست نے مجھے چاندی کی ایک خوبصورت انگوٹھی بطورِ تحفہ دیا ہے یہ صرف ایک زیور نہیں بلکہ محبت خلوص اور دوستی کا وہ انمول اظہار ہے جو الفاظ سے بیان کرنا مشکل ہے۔

چاندی کی یہ انگوٹھی نہایت خوبصورت اور دلکش ہے اس کا سادہ مگر دل کو بھا لینے والا ڈیزائن ایک طرف اور اس کے پیچھے چھپی محبت کی کہانی دوسری طرف اسے مزید قیمتی بنا دیتی ہے۔ دوست کا یہ جذبہ کہ اُس نے میرے لیے کچھ چُنا خود میں ایک نعمت ہے ایسے تحفے زندگی بھر کے یادگار لمحات میں شمار ہوتے ہیں۔

یہ انگوٹھی میرے لیے صرف ایک زیور نہیں بلکہ میرے دوست کی محبت اور ہماری دوستی کی علامت ہے جب بھی میں اسے پہنوں گا یہ مجھے اس خوبصورت لمحے اور اس خالص رشتے کی یاد دلاتی رہے گی۔

واقعی کچھ تحفے قیمتی نہیں ہوتے بلکہ ان کے پیچھے چھپا جذبہ انہیں قیمتی بناتا ہے اور یہ چاندی کی انگوٹھی ان ہی میں سے ایک ہے۔

میں دعا گو ہوں کہ اللہ ربّ العزت ان کی بے پناہ محبتوں کو ہمیشہ برقرار رکھے ہمیشہ شادوآباد خوش و خرم رکھے سلامت رکھے آمین یارب العالمین ۔

نیک خواہشات ✍🏻 محمد عادل ارریاوی ۔