تعلیم وتربیت دونوں معاشرے کی ضرورت
21 جنوری، 2026
تعلیم انسان کو خوبصورت اور بہترین زیور ہے ایک سماج اور معاشرے اور بہترین زیور ہے ایک سماج اور معاشرے کے لیے قیمتی اثاثہ ہے، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جتنی انسان کے لیے غذا کی ضرورت ہے اتنی ہی انسان کے لیے تعلیم کی ضرورت ہے یہ بات واضح رہے کہ تعلیم ہی کی طرح انسانی زندگی بغیر تربیت کےانسانیت سے عاری ہے، یعنی تعلیم و تربیت یکساں اہمیت کے حامل ہیں،
ایک کامیاب معاشرہ کے لیے جتنی ضرورت اعلیٰ تعلیم کی ہے اتنی ہی ضرورت اعلیٰ تربیت کی بھی ہے،کیونکہ معاشرے کا فقدان بے تعلیمی اور بد تربیتی دونوں کی وجہ سے ہوتا ہے ۔
مولانا رومی کہتے ہیں کہ اگر میرا علم مجھے انسانیت کا احترام نہیں سکھاتا تعلیم مجھ سے ایک جاہل ہزار درجے بہتر ہے، معلوم ہوا کہ تعلیم وتربیت دونوں ساتھ ہوں تو انسان کی شخصیت میں نکھار آجاتا ہے، اور پھر یہی نکھار معاشرہ وملت کے لیے کامیابی و کامرانی کی راہ بناتا ہے۔۔
اعلی تعلیم وتربیت کے لیے ضروری اور اہم حل یوں ہے کہ تعلیمات نبوی ﷺ کو پڑھایا جائے اور اخلاق نبوی ﷺ کو سکھایا جاۓ، اس میں سب سے بڑا کردار والدین کا ہے کہ وہ اپنی اولاد کو بچپن سے ہی اس سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کریں کہ وہ اعلی تعلیم وتربیت دونوں کے متحمل ہو کر معاشرے کے لیے ایک روشن کرن ثابت ہوں ۔
عربی کا مقولہ ہے "العلم فی الصغر کالنقش علی الحجر۔۔۔