قل اعوذ برب الفلق ،من شر ما خلق ،ومن شر غاسق اذا وقب ، ومن شر النفثت فی العقد، ومن شر حاسد اذا حسد،
آپ کہہ دیجئے:کہ میں پناہ چاہتا ہوں طلوع صبح کے پروردگار کی ،ان تمام چیزوں کے شر سے جو اس نے پیدا کیا ،اور رات کے تاریکی کے شر سے جب وہ چھاجائے ،اور گرہوں میں پھونک مارنے والے (جادوگر) کے شر سے ، اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے،
سورہ فلق اور سورہ الناس کا ایک مجموعی نام معوتین ہے ، جس کا مطلب ہے دنیا جہان کے تمام شرور و فتن سے بچکر اللہ کے حفظ و امان میں پناہ گزیں ہو نا ،معوتین کی سورتوں کی بڑی فضیلت ہے خاص طور سے جو شخص سونے سے پہلے اپنے بستر پر بیٹھ کر سورہ فاتحہ ، آیۃ الکرسی اور معوذتین کو پڑھ کر اپنے اوپر اور بستر کے ارد گرد پھونک مار کر سوۓ گا اللہ تعالیٰ اسے صبح تک اپنے حفظ و امان میں رکھے گا ،اس طرح اگر کسی کو نظر ،،آسیب و سحر کا اثر ہو تو اس پر پڑھ کر دم کردیا جائے تو وہ شفا یاب ہو جائے گا بشرطیکہ احتساب و ایقان کے ساتھ دم کیا گیا ہو ،