آج خالہ زاد بہن اللہ کو پیاری ہو گئیں۔
 ایک ایسا رشتہ جو اپنائیت، شفقت اورخاموش محبت سے جڑا تھا۔  آج آنکھوں سے اوجھل ہو گیا ۔
زندگی کی یہ حقیقت کتنی کڑوی ہے کہ جو کل ہمارے درمیان تھی، آج یادوں میں سمٹ گئی۔ آنکھیں نم ہیں، دل شکستہ ہے، اور زبان پر بس یہی دعا ہے کہ
اے اللہ! ان کی مغفرت فرما، ان کی لغزشوں کو معاف فرما، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرما۔
جدائی کا دکھ لفظوں میں سمیٹا نہیں جا سکتا، مگر یقین ہی سہارا ہے کہ
ہم سب اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
اللہ ہمیں صبر دے، اور مرحومہ کو اپنی رحمتِ کاملہ میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
تمام ہی قارئین سےا یصال ثواب کی گذارش ہے