Translation unavailable. Showing original.
٨٣ لاکھ کی گھڑی ایک گرام کوکین
16 جنوری، 2026
قبول اسلام کی خبر بریک ہونے کے بعد برطانوی ذرائع ابلاغ تواتر سے مارکو پییر وائٹ جونیئر کے انٹرویوز لے رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں آج اس کا کہنا تھا کہ میں دو دو ماہ فائیو اسٹار ہوٹل میں پڑا رہتا تھا۔ وہسٹ لندن کے پوش ترین علاقے Chelsea میں پیدا ہوا۔ کیلی فورنیا کے مشہور ہوٹل Beverly Wilshire میں 3 سال گزارے۔ باپ کی دولت کا کوئی حساب ہی نہیں، بڑا بھائی Luciano Pierre White برطانیہ میں ریسٹورنٹ کی پوری چین کا مالک ہے۔ بہن Mirabel کا آکسفورڈ میں اپنا بڑا ریسٹورنٹ ہے۔ سب ویل سیٹلڈ ہیں۔ لیکن ایک میں نکما نشے کی لت میں مبتلا اور پانی کی طرح پیسے خرچ کرتا تھا۔ ایک مرتبہ میں نے صرف ایک گرام کوکین کیلئے 27000 پاونڈ (83 لاکھ روپے) کی رولیکس گھڑی (rolex daytona) صرف 100 پاونڈ میں بیچ دی۔ میں 3 سال تک ایک سے بڑھ کر ایک حسین لڑکی کی تلاش میں اسپینش جزیرے Ibiza میں مقیم رہا۔ یہ جزیرہ دنیا بھر کے عیاشوں کا پسندیدہ مقام ہے۔ میں نے ہر قسم کی عیاشی کی۔ میں بالکل آوٹ کنٹرول تھا۔ اس عمر میں شاید ہی کسی کے پاس اتنا پیسہ ہو جتنا میرے پاس تھا۔ والد نے 10 لاکھ سے زائد رقم خرچ کی میرے علاج و معالجے اور ری ہبلٹیشن کیلئے۔ مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ لیکن اللہ کا کرم ہوا کہ اسلام نے مجھے بچا لیا۔
"یہ کایا پلٹ کیسے ممکن ہوئی؟"
''دولت کے نشے میں، میں سپر مارکیٹ کے ایک سیکورٹی گارڈ کو پیٹ ڈالا۔ مجھے جیل کی سزا ہوگئی۔ جیل میں پہلی بار میری مسلمانوں سے ملاقات ہوئی۔ دیکھا کہ وہ پنج وقتہ نماز کے بڑے پابند ہیں۔ ان کے توسط سے قرآن کریم پڑھنے کا موقع ملا۔ قرآن نے میرے باطن میں انقلاب برپا کیا۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے میرے سینے کو اپنے دین کیلئے کھول دیا۔ اب میں نے ہر قسم کے نشے سے توبہ کرلی ہے۔ اسلام کی دولت ملنے پر میں بے حد خوش ہوں۔ اس دین فطرت نے شراب سمیت ہر نشے کو حرام قرار دیا ہے۔ کیونکہ نشہ تباہ کن ہے۔ پنج وقتہ نماز اس لعنت سے باز رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ میں نے جیل میں دیکھا کہ نوجوان لڑکے بڑے اہتمام سے نماز پڑھتے ہیں۔ آپس میں دین اور اصلاح کی باتیں کرتے ہیں۔ میں ان سے بڑا متاثر ہوا۔ اسی وجہ سے میں نے قرآن کریم کا مطالعہ کیا۔ جو میری ہدایت کا ذریعہ بنا۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ میرے سارے گناہ معاف فرما دے۔ مجھے جرائم و گناہوں سے کنارہ کشی کی قوت سے نوازے۔ بہرحال یہ تبدیلی اسلام کی برکت سے رونما ہوئی۔" اللہ استقامت نصیب فرمائے
الحرمین الشریفین ناقل
مفتی صادق امین قاسمی