Translation unavailable. Showing original.
دل کے سخی کے لیے کائنات خزانہ ہے۔۔۔❤
18 مارچ، 2026
جہاں تک میرا مشاہدہ ہے
کہ
میں نے جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر رب کا کرم تھا
اُسے عاجز پایا۔
پوری عقل کے باوجود بس سیدھا سا بندہ۔
بہت تیزی نہیں دکھائے گا۔
اُلجھائے گا نہیں۔
رستہ دے دے گا۔
بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا۔
سِمپل بات کرے گا۔
میں نے ہر کرم ھُوئے شخص کو
مخلص دیکھا۔
اخلاص سے بھرا ہُوا
غلطی کو مان جاتا ہے
معذرت کر لیتا ہے
جس پر بھی کرم ہُوا ہے میں نے اُسے دوسروں کے لیے فائدہ مند دیکھا۔
اور یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے کسی کو نفع ہو رہا ہو
اور اللہ آپ کے لیے کشادگی کو روک دے۔
وہ اور زیادہ کرم کرے گا۔
میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے۔ حق سے زیادہ دیتا ہے۔
اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے، 12 کا نہیں۔
اللہ کے کرم کے پہیے کو چلانے کے لیے آپ بھی درجن 13 کا کرو
اپنی زندگی میں اپنی کمٹمنٹ سے تھوڑا زیادہ احسان کر دیا کرو۔
نہیں تو کیا ہو گا؟
حساب پہ چلو گے تو حساب ہی چلے گا.
دِل کے کنجُوس کے لیے کائنات بھی کنجوس ہو جاتی ہے
دل کے سخی کے لیے کائنات خزانہ ہے۔
آسانیاں دو ، آسانیاں ملیں گی.
کیا واقعی ایسا ہے
عائشہ ❤