Translation unavailable. Showing original.
رمضان المبارک کا استقبال
18 فروری، 2026
▓▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▔▓
*ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ*
▓▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▁▓
✿ *استقبال رمضان* ✿
▔▔▔▔▔
*✿•• عزیزوں ! رمضان المبارک ان بابرکت ایام میں سب سے سب سے افضل اور سنہری موقع ہے، اس لیے شکران نیابت کا اضافہ یہ ہے کہ ہم رمضان سے پہلے اس کی تیاری شروع کر دیں،*
*✿ ●•_ہمارے دلوں میں رمضان کی قدر دانی تب ہی پیدا ہوگی جب ہم رمضان سے پہلے چند امور کا احتمام کریں:-*
*➠ 1-گزشتہ سال کا محاسبہ ،*
*✿ ●• ذرا ایک بار تنہائی میں بیٹھ کر اپنے دل میں سوچیں کہ ہم نے پچھلے رمضان سے اس رمضان تک کیا نیکیاں کیں اور کیا برے کام کیے،*
*✿ ●•_ یہ کام رمضان المبارک سے کم از کم 2 ہفتے پہلے کریں، جب محاسبہ کرنے کے بعد محسوس ہو کہ برائیاں زیادہ ہیں اور نیکیاں کم ہیں، تو اچھی طرح وضو کریں اور خشوع و خضوع کے ساتھ دو رکعت صلاۃ التوبہ پڑھیں۔ ,*
*✿ ●• دو رکعتوں کے بعد کثرت سے استغفار کریں اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، اگر کسی کو تکلیف دی ہو تو اس سے فوراً معافی مانگے، پھر دعا میں اللہ سے توفیق خیر کا مطالبہ بھی کریں، اور اللہ تعالی سے یہ احد کریں کہ اے اللہ! آج سے ہر نماز جماعت کے ساتھ پڑھوں گا اور تیرے ہر حکم کی تعمیل کروں گا، ہر حال میں تیری اطاعت کروں گا اور نافرمانی سے دور رہوں گا۔*
*✿ ●• اب آج سے ہی نماز باجماعت اور تلاوت قرآن پاک شروع کریں،*