اہل حدیث
میرا نام طٰہٰ عرف ثناء جمیل احمد نلّاماڈو ہے۔ میں Pune Municipal Corporation میں معاون اُستاد کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہوں۔ تدریس میرا پیشہ ہی نہیں بلکہ شوق اور مشن بھی ہے۔ اردو، ہندی اور مراٹھی زبان و ادب سے گہری وابستگی رکھتے ہوئے میں تعلیمی، ادبی اور تخلیقی میدان میں مسلسل سرگرمِ عمل ہوں۔
مجھے مضامین نویسی، افسانہ نگاری، تبصرہ نگاری اور ادبی اظہار میں خصوصی دلچسپی ہے۔ مختلف اخبارات و رسائل میں میرے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں، جبکہ تعلیمی و سماجی موضوعات پر مبنی ویڈیوز کے ذریعے بھی علمی خدمات انجام دے رہی ہوں۔ میرا یوٹیوب چینل تدریسی و ادبی سرگرمیوں کا مؤثر ذریعہ ہے، جہاں تعلیمی رہنمائی اور فکری مواد پیش کیا جاتا ہے۔
تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی، بہترین تدریس، ویڈیو سازی اور تخلیقی صلاحیتوں کے اعتراف میں مجھے ریاستی اور تعلقہ سطح پر متعدد اعزازات و اسناد سے نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ بحیثیت ٹرینر اساتذہ کی سالانہ تربیت میں بھی اپنی خدمات پیش کرتی رہی ہوں۔
میری خواہش ہے کہ علم و ادب کے چراغ کو فروزاں رکھتے ہوئے نئی نسل کی فکری و اخلاقی تربیت میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہوں۔